تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 4 دسمبر، 2021

بھیانک آگزنی میں 500کوئنٹل دھان جل کر راکھ

 بھیانک آ  گزنی میں 500کوئنٹل دھان جل کر راکھ

بھیانک آگزنی میں لاکھوں کا نقصان
بھیانک آگزنی میں لاکھوں کا نقصان

 آ گزنی کی زد  میں آکر گھاس کی گانٹھیں ،ایک گائے،ایک موٹر سائیکل اور آٹھ مکانات بھی جل گئے

نیوزٹوڈے اردو:اسلام پور تھانہ کے گنجریا گرام پنچایت کے ہاتگاوں مسلم پاڑہ علاقے میں دوپہر کو زبردست آگ لگنے سے چاروں طرف افراتفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ نقصان کی رقم لاکھوں روپئے سے زائد ہے۔ اسلام پورہ فائر اسٹیشن اور مقامی ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ میں چھ خاندانوں کا تقریباً 500 کوئنٹل دھان، کئی گھاس کی گانٹھیں اور ایک گائے، ایک کھجور کا سیٹ، ایک موٹر سائیکل اور آٹھ مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔ یہ واقعہ اسلام پور تھانہ کے گنجریا گرام پنچایت کے ہات گاو¿ں مسلم پاڑہ علاقے میں آج تقریباً 11.30 بجے پیش آیا۔ آگ لگنے سے کسانوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ایک مقامی کسان نے بتایا کہ آگ سے تقریباً 500 کوئنٹل دھان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ اس خوفناک آگ میں 8 مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔ آگ کیسے لگی اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ فائر افسر رفیق الاسلام نے بتایا کہ آگ پر اب قابو پالیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کی مدد سے دو پمپ لگائے گئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہو گی۔ اسلام پورتھانہ کی پولس موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے میں پنچایت کے نمائندے اروند سرکار نے کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ تحقیقات کر رہا ہے اور نقصان کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پنچایت پردھان اور عوامی نمائندوں سے بات کرکے متاثرہ کسانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad