تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 4 دسمبر، 2021

بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہر بیوی کو اسپتال میں چھوڑ کربھاگ گیا

 بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہر بیوی کو اسپتال میں چھوڑ کربھاگ گیا

بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہر بیوی کو اسپتال میں چھوڑ کربھاگ گیا
 بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہر بیوی کو اسپتال میں چھوڑ کربھاگ گیا

نیوزٹوڈے اردو:بیٹی کی پیدائش سے غمزدہ ایک شخص اپنی بیوی کو اسپتال میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔ یہ واقعہ مالدہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال کا ہے۔ تقریباً 22 دن بعد نجی اسپتال کے افسران نے پولس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولس اسے گھر لے گئی۔جانکاری کہ خاتون خانہ کا نام پوجا مردی (21سال) ہے۔ شوہر کا نام سورج بسرا ہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے مزدور ہے۔ گھر بالورگھاٹ کے منگل پور گاوں میں ہے۔ گھروالوں کے مطابق دونوں کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی۔ 12 نومبر کو خاتون کو درد کی تکلیف کے ساتھ مالدہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔آج اس خاتون نے بیٹی کو جنم دیا۔ اس کے بعد سے گزشتہ 22 دنوں سے خاندان کا کوئی فرد ان سے ملنے نہیں آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد نجی اسپتال کے اہلکاروں نے 22 دن تک اس کا علاج کیا۔ اور اس کے بعد اسپتال کے افسران نے مالدہ ضلع کے پولس سوپر سے بات کی اور انہیں مالدہ شہر کے ایک گھر میں رکھنے کا انتظام کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad