تازہ ترین

Post Top Ad

جمعہ، 3 دسمبر، 2021

عالمی یوم معذور کے موقع پر ایک معذورنے خود انحصار بننے کادیا پیغام

 عالمی یوم معذور کے موقع پر ایک معذورنے خود انحصار بننے کادیا پیغام

عالمی یوم معذور کے موقع پر ایک معذورنے خود انحصار بننے کادیا پیغام

 عالمی یوم معذور کے موقع پر ایک معذورنے خود انحصار بننے کادیا پیغام


معذوروں کے نام خودانحصاری کاپیغام:

نیوزٹوڈے اردو:عالمی یوم معذورکے موقع پرایک معذور شخص نے کسی پر بوجھ نہ بن کر خود انحصاری کے طور پر جینے کا پیغام دیا ہے۔ معذور کرشنا نندی کا گھر جلپائی گوڑی کے نیو ٹاؤن پاڑہ علاقے میں ہے۔ معذور ہونے کے باوجود وہ ملازمت کر کے اپنے خاندان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ وہ سڑک کے کنارے مچھلیاں بیچتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف چند روپئے لگا کر وہ مچھلی بیچنے کا کاروبار کرتا ہے اور اسے حکومت کی طرف سے ماہانہ ایک ہزار روپئے کا بھتہ ملتا ہے جس سے اس کا خاندان بڑے درد سے چلتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاندان کی کفالت کے لئے کاروبار کو مزید بڑھانا ہوگا۔ اس کے لئے انہوں نے حکومت سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پیدائشی طور پر معذور نہیں تھا۔ 10 سال پہلے درخت سے گر کر اس کی کمر ٹوٹ گئی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ اب کبھی چل نہیں سکے گا لیکن وہ ایک لمحے کے لئے بھی بوجھ بنے بغیر اپنے طور پر روزگار کر رہا ہے۔عالمی یومعذورکے موقع پر انہوں نے سبھی معذور ساتھیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ کسی پر بوجھ نہ بنیں اور خود انحصار بنیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad