تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 28 نومبر، 2021

عرس امام علم وفن خواجہ مظفر حسین رضوی پورنوی نورﷲ مرقدہ

 عرس امام علم وفن خواجہ مظفر حسین رضوی پورنوی نورﷲ مرقدہ 

عرس امام علم وفن خواجہ مظفر حسین رضوی پورنوی نورﷲ مرقدہ
 عرس امام علم وفن خواجہ مظفر حسین رضوی پورنوی نورﷲ مرقدہ 


امام علم وفن حضرت علامہ خواجہ مظفر حسین رضوی پورنوی نورﷲ مرقدہ (خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ)

اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی ملک العلماء بہاری وغیرہ کے بعد ماضی قریب کے تنہا بزرگ ہیں جو درجنوں علوم وفنون پر کامل عبور رکھتے تھے اور برصغیر میں ان کا کوئی جواب نہیں تھا.
دینیات اور عصریات میں یکساں مہارت رکھتے ہوئے بھی کمال یہ تھا کہ آپ اصاغر نواز اکابر شناس تھے.
علوم وفنون کے ساتھ ساتھ آپ کی منکسرالمزاجی خرد نوازی مشہور ہیں اور شفقت محبت کا یہ حال درست رہنمائی اور صائب فکر و خیالات نے سیکڑوں نوجوان علماء کوآگے بڑھنے کامیاب ہونے کا حوصلہ دیا اور آپ کے بتائے ہوئے اصول وخطوط پر چل کر وہ کامیاب بھی ہوئے.
آج ضرورت ہے کہ ہم بھی اس آئیڈیل نابغہ روزگار شخصیت کی تحقیقات کو عام سے عام کریں.
خود بھی استفادہ کریں اور لوگوں کو بھی استفادہ کا موقع دیں.
آج ان کا نواں سالانہ عرس ہے.اراکین عرس کو چاہئیے کہ ان کی ذات وشخصیت کے اعتبار سے عرس کا اہتمام ہو.اور انداز مروجہ اعراس سے جداگانہ ہو
رب قدیر اپنے حبیب بشیر ونذیر کے طفیل ان کے درجات کو بلند فرمائے.
اور ہم سب پر ان علمی فیضان جاری فرمائے.
آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
زندگی میں ایک بار ملاقات کا شرف رہا اور اتنا متاثر ہوا کہ آج بھی نگاہیں ڈھونڈتی ہیں دل متلاشی ہے.
خیر:
ابر رحمت تیری مرقد پر گہر باری کرے
حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے
مفتی صابررضامحب القادری
سورجاپور اتردیناجپور بنگال

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad