وزیراعلیٰ نے اتردیناج پور اور جنوبی دیناج پور اضلاع کولیکر کی انتظامیہ میٹنگ
ترقیاتی اسکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت ،کئی اسکیموں اور منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح،مرکزی حکومت پر بنگال کو نظرانداز کرنے کا لگایاالزام
نیوزٹوڈے اردو:سہ روزہ شمالی بنگال دورے پروزیراعلیٰ ممتابنرجی گزشتہ کل مالدہ پہنچیں تھیں۔آج وزیراعلیٰ نے اتردیناج پور ضلع کے کرنا جوڑامیں اتردیناج پور اور جنوبی دیناج پور اضلاع کے انتظامیہ افسران اور سیاسی نمائندوں کولیکر ایک انتظامیہ میٹنگ کی۔اس دوران وزیراعلیٰ نے کئی اسکیموں اورترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔
کئی منصوبوں اور اسکیموں کاافتتاح:
| وزیراعلیٰ نے اتردیناج پور اور جنوبی دیناج پور اضلاع کولیکر کی انتظامیہ میٹنگ |
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اتردیناج پور میں 15 پروجیکٹوں کا سنگ بنیادجبکہ جنوبی دیناج پور میں 23 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر پر کروڑوں روپے لاگت آئے گی،پچھلی بار 3 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دوارے سرکارکیمپوںسے فائدہ اٹھایاتھا ،جس میں لکشمی بھنڈار، کنیاشری ،روپوشری ،سودن کام ،ایس ایس سی اور دیگر کئی منصوبوں کے تحت لوگوں کو اب بھی فائدہ مل رہا ہے ،لوگوں کے فائدے کو پیش نظر رکھ کر حکومت نے دوارے سرکار کیمپ یکم جنوری تا 10 جنوری اور پھر 20 جنوری سے 30 جنوری تک شروع کرنے کافیصلہ لیا ہے۔انتظامیہ میٹنگ میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے دونوں اضلاع کے ڈی ایم، ایس ڈی او اور بی ڈی او سمیت مختلف محکمہ کے افسران سے ضلعوں میں چل رہے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی اور جلد از جلد ترقیاتی اسکیموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت جاری ۔اس کے علاوہ اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت کتنے طلبہ وطالبات کو کریڈٹ کارڈ کا فائدہ ملااور کتنے کو نہیں ملا، ساتھ ہی بینک تعاون کر ررہاہے یا نہیں ،آج کی میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے بقایا کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔ اس مقصد کے لئے ٹاسک فورس بنانے کی بھی ہدایت کی، اگر ضرورت ہو تو اس کام کے لئے طلبا کو بھرتی کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
انتظامیہ میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے یکے بعد دیگرے دونوں اضلاع کے ممبران اسمبلی اور دیگرعوامی نمائندوں کے مسائل سنے ۔اس دوران ممبران اسمبلی نے اپنے اپنے حلقہ کے مسائل اور مطالبات کو وزیراعلیٰ کے سامنے پیش کیا جس پر وزیراعلیٰ نے اپنی رائے رکھی۔اس دوران وزیرعلیٰ نے مرکزی حکومت پر عدم تعان کا الزام لگاتے ہوئے سرکاری خزانے میں کمی کی دہائی دی اور کہاکہ مرکزی حکومت کورونا ویکسین سمیت کئی معاملے میں مغربی بنگال کو نظرانداز کررہی ہے ،اس لئے سبھی مطالبات کو ماننا حکومت کے لئے ممکن ہے ،البتہ انہوں نے یہ ضرورکہاکہ انتظارکریں وقت پر سبھی مطالبات کوپورے کردئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے چوپڑہ اور اسلام پور سمیت سرحدی علاقوں میں سخت پولس سیکورٹی کی بات کہی۔
بی ایس ایف پر نشانہ:
| وزیراعلیٰ نے اتردیناج پور اور جنوبی دیناج پور اضلاع کولیکر کی انتظامیہ میٹنگ |
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرحد پر لوگوں کو بی ایس ایف کی طرف سے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس معاملے میںانہوں نے پولس انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ بی ایس ایف کو اپنے علاقے میں کام کرنا سکھائیں۔ انہوں نے ڈی جی کو یہ بھی ہدایت دی کہ بی ایس ایف کو غیر ضروری طور پر اپنے علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ہر علاقے کے پولس افسران کو عام لوگوں سے بی ڈی او کے بارے میں بات کرنی چاہئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے ارکان اسمبلی سے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیںاور متحدہوکر بنگال کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کام کریں تاکہ پوری دنیا میں بنگال کانام روشن ہو ۔واضح رہے کہ خراب موسم کے باعث وزیراعلیٰ ممتابنرجی گزشتہ کل ہیلی کاپٹر کے بجائے ٹرین کے ذریعہ کلکتہ سے روانہ ہوئیں اورگزشتہ کل گزشتہ کل دیر شام تقریباً 7 بجے شتابدی ایکسپریس سے مالدہ پہنچیں تھیں جہاںریاستی وزیر مملکت برائے آبپاشی و شمالی بنگال محکمہ ترقیاتی امور کی وزیر شبینہ یاسمین اور محکمہ اقلیتی امور ومدرسہ تعلیم کے وزیرغلام ربانی سمیت دیگر لیڈران نے وزیر اعلی کامالدہ ٹاؤن اسٹیشن پر پرتپاک استقبال کیا۔
فیس بک پرفولوکریں:
اس موقع پر پارٹی کے ضلع صدر رحیم بخشی سے لے کر ترنمول ضلع کے سبھی ممبران اسمبلی اور ترنمول کے دیگر لیڈران سمیت مالدہ ضلع کے ڈی ایم راجرشی مترا، پولس سوپر آلوک راجوریا، مالدہ ڈیویژن کے ڈی آر ایم جتیندرا کمار موجود تھے۔شتابدی ایکسپریس ٹرین سے اترنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کو مبارکباد دی۔ مالدہ ٹاؤن اسٹیشن سے سیدھے روانہ ہوکر وزیر اعلیٰ مالدہ تھانہ کے اولڈ مہانندہ بھون پہنچےںجہاںانہوں نے رات کاقیام کیااور آج وزیراعلیٰ نے اتردیناج پور ضلع کے کرنا جوڑا میں انتظامیہ میٹنگ میں حصہ لیا۔یہاں میٹنگ ختم کرنے کے بعد وزیراعلیٰ مالدہ کے لئے روانہ ہوگئیں جہاآئندہ کل صبح مالدہ ضلع میںانتظامیہ میٹنگ میں حصہ لیں گی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں