تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 7 دسمبر، 2021

سنگین بیماری میں مبتلا خاندان کے ممبران سے ملے گوتم دیب

  سنگین بیماری میں مبتلا خاندان کے ممبران سے ملے گوتم دیب

سنگین بیماری میں مبتلا خاندان کے ممبران سے ملے گوتم دیب
  سنگین بیماری میں مبتلا خاندان کے ممبران سے ملے گوتم دیب

نیوزٹوڈے اردو:سلی گوڑی کے نکسل باڑی کے کوٹیا جوٹ گاؤں کے رہنے والے نیتائی تمبولی اور ان کے تمام کنبہ کے افراد کی خراب صحت کی خبر ملنے کے بعد سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے انتظامیہ بورڈ کے چیئرمین گوتم دیب نے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے اسے موروثی بیماری بتایا تھا۔ نیتائی تمبولی کی چار بیٹیاں اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ضلع مجسٹریٹ سے تفصیلی بات چیت کی۔ آج مقامی بی ڈی او ان کے ساتھ یہاں آئے ہیں۔ بلاک انتظامیہ نے انہیں مناسب مقدار میں کھانے پینے کی اشیافراہم کی ہیں۔ انہوں نے ذاتی طور پر اس فیملی کو اپنی استطاعت کے مطابق کچھ مالی امداد دی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ وہ کلکتہ کے ایس ایس کے ایم اسپتال میں ٹرین ٹکٹ کے ساتھ علاج اور قیام کے انتظامات کر رہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad