تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 7 دسمبر، 2021

ریاستی حکومت اچھا کام کر رہی ہے:پہاڑ کے مورچہ لیڈر بمل گورونگ

 گورکھا جن مکتی مورچہ کے وفد کا کلکتہ کا دورہ ختم، بمل گورونگ پہنچے سلی گوڑی، کہا ریاستی حکومت اچھا کام کر رہی ہے

گورکھا جن مکتی مورچہ کے لیڈربیمل گورونگ
گورکھا جن مکتی مورچہ کے لیڈربیمل گورونگ

نیوزٹوڈے اردو:گورکھا جن مکتی مورچہ کے وفد نے پہاڑ کے لوگوں کے مختلف مطالبات کو لے کر کلکتہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تقریباً 15 دنوں تک کلکتہ میں مختلف محکموں کے وزراءسے ملاقات کی۔ تاہم وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے لیکن وزیراعلیٰ کی مصروفیت کے باعث یہ ممکن نہ ہوسکا لیکن انہوں نے ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی سے ملاقات کی اور پہاڑی مسئلے کے مستقل سیاسی حل کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جی ٹی اے کے انتخابات کا بھی مطالبہ کیا۔ کلکتہ کے دورے کے بعدمورچہ کے صدر بمل گورونگ اور روشن گیری سمیت دیگر نمائندے آج صبح ٹرین کے ذریعہ نیو جلپائی گوڑی اسٹیشن پہنچے۔ انہوں نے اسٹیشن پر صحافیوں کو بتایا کہ ریاستی حکومت بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ حکومت جس طرح سے کام کر رہی ہے، وہ اس کے ساتھ ہیں۔ یہ لوگ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کو اچھی جگہ پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ ان کا دورہ بہت اچھا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے مطالبات کے حوالے سے مختلف وزراءسے میٹنگ کی ہے۔ انہوں نے ہمیں مثبت رائے بھی دی۔ جب ہم پہاڑ پر پہنچیں گے تو پارٹی میٹنگ کریں گے اور ان مسائل پر بات کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad