تازہ ترین

Post Top Ad

جمعہ، 24 دسمبر، 2021

مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیةعلمائے ہندکی آمدپرادارہ فیض القر آن ٹھکری باڑی میں استقبالیہ پروگرام

 مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیةعلمائے ہندکی آمدپرادارہ فیض القر آن ٹھکری باڑی میںاستقبالیہ پروگرام

مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیةعلمائے ہندکی آمدپرادارہ فیض القر آن ٹھکری باڑی میں استقبالیہ پروگرام
مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیةعلمائے ہندکی آمدپرادارہ فیض القر آن ٹھکری باڑی میں استقبالیہ پروگرام


نیوزٹوڈے اردو:مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیةعلمائے ہندکی آمدپرادارہ فیض القر آن ٹھکری باڑی اتردیناجپور میں مفتی جسیرالدین شیخ الحدیث ادارہ ھٰذاوصدرجمعیةعلمائے اتردیناجپورکی صدارت میں ایک اہم نشست منعقدہوئی۔ سب پہلے قاری ابوسفیان نے قرآن پاک کی تلاوت کرکے محفل کاآغاز کیا۔ اس کے بعد مفتی شریف نے نعتِ نبیﷺ پڑھا اورمفتی جاویداقبال صدرجمعیةعلمائے بہارنے جمعیةعلمائے ہند کی مختصرتاریخی خدمات بیان کیا۔

 ان کے بعدجمعیةعلمائے ہندکے آرگنائزر قاری نوشادعادل نے اپنے مختصربیان میں جمعیت یوتھ کلب کاتعارف کرایا کہ اس میں طلبہ کوتعلیم کےساتھ ساتھ سماجی وملی خدمات کے طریقہ کارسکھایاجاتاہے اورکہاکہ ماشاءاللہ یہاں مجمع میں پچاس ہزارکاہے یعنی آپ حضرات ایک عالم ایک ہزارعوام کے نمائندے ہیں۔ان کے بعدمولاناحکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیةعلمائے ہندنے جمعیة یوتھ کلب کی تاریخی خدمات تفصیلی پیش کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں 32اضلاع میں یوتھ کلب ہے اورجناب مولانانوید کانکی کی نگرانی میں ضلع اتردیناجپورمیں یوتھ کلب کاشاخ کھولناطے ہواہے اورچھ6ماہ تک مرکزی جمعیت اس کی اخراجات اداکرے گی۔

مولاناحکیم الدین قاسمی نے مکاتب دینیہ کے متعلق کہا کہ مکاتب کانظام ہمارابنیادی نظام ہے اسے مضبوط اورمنظم کیجئے اسی طرح اصلاحِ معاشرہ وسیرةالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پرنشستیں منعقدکیجئے اوردیگرلوگوں کوبھی اپنے پروگراموں میں بلائے کہ ہمارے یہاں بھی کام ہوتاہے۔ جمعیةاوپن اسکول NIOSحکومت کاایک ادارہ ہے، مدارس کے تحفظ اورحفظ ماتقدم کے طورپرایک اقدامی کام ہے۔ مدرسہ میں پڑھتے پڑھتے دسویں کی سرٹیفکٹ مل جائےگی، آپ دارالعلوم دیوبندسے فارغ ہیں یہ کوئی ڈگری نہیں ہے آپ کوحکومتی اعتبارسے ان پڑھ ماناجائے گا۔ ہمارے پاسپورٹ میں تعلیم کے خانہ میں ان پڑھ یاجاہل لکھاہوگا، آپ اگر فرفرانگلش بھی بولتے ہوں گے، پڑھے لکھے ہوں گے، تب بھی آپ کودسویں بارہویں کی سرٹیفکٹ دینی ہوگی، ورنہ آپ ان پڑھ ہیں، جمعیة اوپن اسکول NIOSکا گجرات میں 35، اترپردیش میں 43اوردیگرجگہوں میں کام شروع ہوچکاہے۔

ا دارہ فیض القرآن ٹھکری باڑی کے مہتمم مولاناممتازعالم نے مجلس میں موجود علمائے کرام سے بڑے مودبانہ اندازسے کہاکہ علاقہ میں جودویاسہ روزہ جلسے منعقدہوتے ہیں یاہم اورآپ علمائے منعقدکراتے ہیں اس سے نقصان ہی نقصان ہے، جلسہ کےلئے تین تین مہینے پہلے تیاری کی جاتی ہے، تعلیم وتدریس میں نقصان اوروقت کاضائع، اوردور، دورسے قیمتی مقرروشعراءپہ ہزاروں روپئے صرف اوربچت صرف لاکھ سوالاکھ،بدقسمتی سے ایک مکروہ رواج شعراءکے گلے میں پھولوں کاہارڈالنا، یہ کام پہلے کسی اورحضرات کرتے تھے، اب ہمارے علما نے اپنالیاہے، جلسے کی پہلی دوسری راتیں بس یوں ہی گزرجاتی ہے آخری رات میں مستورات کی جمگھٹ توالٹانقصان ہی نقصان ہے؟غوروفکرکی بات ہے چندروزقبل دارالعلوم دیوبند کے استادمولاناعبداللہ معروفی ہمارے یہاں دعا کرتے ہوئے کہا کہ یااللہ اس علاقہ سے دوروزہ، سہ روزہ جلسہ کے بدل فرمادے، اس لئے ہمیں اورآپ کواس پرغدقن لگاناچاہئے۔اس پرحضرت مفتی جاویداقبال نے مولاناممتازسے کہا کہ آپ کے یہاں توایک ہی دن کاجلسہ ہوتاہے تومولانانے مسکراکرکہا کہ میرامطلب ہے کہ علاقہ میں ہوتاہے توہم بھی اس میں شامل ہیں۔دعا کریں ہم سب اس پرعمل کریں ۔

الحمدللہ آج کی اس نشست میں جمعیةعلمائے ضلع اتردیناجپورکے تمام یونٹ(بلاک)کے صدوروسکریٹریزحضرات وسبھی ذمہ دارحضرات اورضلع ذمہ دارحضرات میں حافظ سیف الاسلام ضلع جنرل سکریٹری ،گلفام احمدنائب سکریٹری جمعیةعلما ضلع اتردیناجپور، مفتی نصیرالدین ضلع خزانچی ، مولاناعثمان ضلعی نائب صدر، مولاناافضل ضلع نائب صدر، مولانامحفوظ صدرکانکی یونٹ، حافظ سائق جنرل سکریٹری رائے یونٹ ، مولانامنصورنائب صدراسلام پوریونٹ ، مفتی مرغوب صدرمجلس پوریونٹ ، حفاظ جاویداقبال جنرل سکریٹری مجلس پوریونٹ، مفتی سرفراز نائب سکریٹری پانجی پاڑہ یونٹ، حافظ فیضان خزانچی پانجی پاڑہ یونٹ ، مولانانیراعظم صدرسولپاڑہ یونٹ ، مولاناعبدالمالک جنرل سکریٹری کرندیگھی یونٹ، مولانانورالہدیٰ صدر دھنتولہ یونٹ ، حافظ عبدالواحدجنرل سکریٹری دھنتولہ یونٹ موجودتھے۔ آخرمیں مولاناشمس الدین سابق شیخ الحدیث جامعہ جلالیہ ہوجائی آسام کی دعا سے نشست کااختتام پذیرہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad