غریبوں کے لئے ”ماں کچن“ کا افتتاح، پانچ روپئے میں ملے گاپیٹ بھرکھانا
نیوزٹوڈے اردو:میونسپلٹی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیاں لوگوں کو راغب کرنے میں مصروف ہیں۔ لوگوں کا دل جیتنے کے لئے حکمراںجماعت ترنمول کانگریس نے آج مالدہ کے منگل باڑی چورنگی موڑ میں”ماں کچن“ کا افتتاح کیا۔ایڈیشنل ضلع حکمران (جنرل) ویبھو چودھری نے آج ”ماں کچن“ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایک اور ایڈیشنل ضلع حکمران (میونسپلٹی افیئرز) وشواجیت بارک، اولڈمالدہ میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کے صدر وششٹ ترویدی چندنا ہلدار، مالدہ پولس اسٹیشن کے آئی سی ہیرک بسواس، سابق میئر وبھوتی بھوشن گھوش، ضلع مجسٹریٹ (میونسپلٹی افیئرز) اور دیگر موجود تھے۔)
ویبھو چودھری نے کہاکہ اولڈ مالدہ میونسپلٹی نے کم قیمت پر لوگوں کو کھانا کھلانے کا انتظام کیا ہے۔ یہاں کوئی صرف 5 روپئے میں غذائیت سے بھرپور کھانا کھا سکتا ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سابق میئر وبھوتی بھوشن گھوش نے کہاکہ آج اولڈ مالدہ میونسپلٹی نے حکومت کی منظوری سے ماں کچن کا افتتاح کیا۔ اولڈ مالدہ میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کے چیئرمین وششت ترویدی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پورے مغربی بنگال میں ماں کچن بنائے جا رہے ہیں۔ یہ انتظام غریبوں کے لئے ہے کہ وہ دن میں کم از کم ایک بار صرف پانچ روپئے میں کھائیں۔ میونسپلٹی کی طرف سے پہلا ماں کچن قائم کیا گیا، لیکن اسے حکومت کی منظوری نہیں ملی۔ وہ کچن دو ماہ سے بند تھا۔ آج ہم نے حکومت کی منظوری سے ماں کچن کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ جب تک حکومت منظور کرے گی یہ کچن کھلا رہے گا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں