تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 8 دسمبر، 2021

سوشل میڈیا پرخفیہ معلومات شیئر کرنے پر دوست نے دوست کو کیا قتل

 سوشل میڈیا پرخفیہ معلومات شیئر کرنے پر دوست نے دوست کو کیا قتل

قتل میں ملوث دیگرملزمین کی سخت سزا کے مطالبے کولیکر نکالی گئی موم بتی ریلی
قتل میں ملوث دیگرملزمین کی سخت سزا کے مطالبے کولیکر نکالی گئی موم بتی ریلی

ملزم نے کیا اعتراف جرم،قتل میں ملوث دیگرملزمین کی سخت سزا کے مطالبے کولیکر نکالی گئی موم بتی ریلی

نیوزٹوڈے اردو: اسلام پور پولس ضلع کے چاکولیہ تھانہ کے تحت کانکی پولس چوکی کے نزدیک مٹیاری گاؤں کے ایک 14 سالہ اسکول طالب علم کو گزشتہ 4 دسمبرکو سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کا الزام لگاکر احتجاج کیاگیا۔مذکورہ طالب کا نام وشال ہے ۔جانکاری کے مطابق وشال گھرسے لاپتہ تھے۔ گھر والوں نے کافی تلاشی کی لیکن وشال کا کوئی سراغ نہیں ملا۔بعدمیں پڑوسی کے باؤنڈری وال کے اندروشال کی لاش برآمدہوئی۔


یہ بھی پڑھیں: اسلام پور کو ضلع بنانے کا مطالبہ تیز،بہت جلد وزیراعلیٰ کو سونپاجائے گا میمورینڈم


کانکی پولس چوکی کے پولس نے وشال کے پڑوسی دوست امیت بسواس (16سال)کو اسی روز پوچھ تاچھ کے لئے پولس چوکی میں لایا اور پوچھ تاچھ کے دوران امیت نے اپنا جرم قبول کیا۔پولس کا کہنا ہے کہ وشال اور امیت کانکی شری جین ودیامندر ہائی اسکول میں ساتھ میں پڑھائی کرتے تھے ۔وشال درجہ ہفتم کاطالب علم تھاجبکہ امیت درجہ دہم کا طالب علم ہے۔پڑوسی ہونے کی وجہ سے دونوں میں دوستی تھی۔وشال کا بڑا بھائی بکاش بھی امیت کے ساتھ اسی اسکول اور اسی کلاس میں پڑھتا ہے۔وشال ،بکاش اور امیت تینوں فری فائر گیم کے ماہر تھے ۔بکاش اور امیت کا موبائل تھا مگر وشال کا اپنا موبائل نہیں تھا ۔کبھی بکاش کا تو کبھی امیت کا موبائل لیکر وشال گیم کھیلتا تھا۔ایک روز ایسا ہوا کہ وشال امیت کا موبائل لیکر گیم کھیلتے وقت امیت کے موبائل میں کچھ خفیہ معلومات دیکھا اور اپنی فیس بک اکاؤنٹ میں شیئر کر دیا۔بعد میں جب امیت کو پتا چلا اوروشال کو جلد اس خفیہ معلومات کو اس کے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کرنے بولا تو وشال نے اس کے بدلے میں امیت سے خطیر رقم کا مطالبہ کیا۔امیت اسے روپیہ دینے کے لئے کسی سے روپیہ ادھار مانگنے گیا مگر نہیں ملا ۔آخر کار امیت نے وشال کو اپنے راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا اور 4 دسمبر رات کو اپنے گھر میں وشال کو مار کر بیڈ سیٹ میں لپیٹ کر نزدیکی باؤنڈری وال کے اندر پھینک دیا ۔

ہمیں یوٹیوب پر ضرور سبسکرائب کریں:

پولس نے بتایا کہ امیت اتنی کم عمر میں کئی کاموںمیں مبتلا ہے۔کانکی پولس نے اسے گرفتار کر کے ضلع (JJB) جوبینل جسٹس بورڈ میں بھج کر مزید تفتیش کے لئے پھر سے پولس ریمانڈمیں لیاہے۔اس واقعہ کے خلاف کانکی علاقے میںایک موم بتی ریلی نکالی گئی اور امت سمیت اس کے گھروالوںکو سخت سزادینے کامطالبہ کیا۔اس احتجاج میںمقتول وشال کے والد پومود کمار شاہ، والدہ گیتا دیوی، بھائی بکاش کمار شاہ، بہن نیہا، نیکی اور کانکی علاقے کے ہندو و مسلم سبھی نے حصہ لیا۔سبھی نے متحدہوکرامیت کے گھر والوں کو بھی گرفتار کرکے سب کو سخت سے سخت سزا دینے کامطالبہ کیا۔احتجاج کررہے لوگوں کاکہنا ہے کہ اتنے بڑے واقعہ کو انجام دینے میں امیت کو اس کے گھروالوں کا تعاون حاصل تھا ،کیونکہ امیت اکیلا اس کام کو انجام دے نہیں سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad