تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 9 دسمبر، 2021

پھانسی دیوا علاقہ میں چوری کے الزام میں دو گرفتار

 پھانسی دیوا علاقہ میں چوری کے الزام میں دو گرفتار

پھانسی دیوا علاقہ میں چوری کے الزام میں دو گرفتار
 پھانسی دیوا علاقہ میں چوری کے الزام میں دو گرفتار


نیوزٹوڈے اردو:سلی گوڑی محکمہ پریشد کے پھانسی دیواتھانہ کی پولس نے چوری کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمین کا نام گوتم مالی (40سال) ساکن بھکتی نگر تھانہ علاقہ اور نارائن بیراگی (35سال) ساکن پھانسی دیوا تھانہ علاقہ بتایا گیا ہے۔پھانسی دیوا پولس سے ملی اطلاع کے مطابق پھانسی دیوا بلاک کے جلاس نظامتارا زون کے چھوٹا پاتھورامجوٹ علاقے میں للت سنگھ نامی شخص کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی۔ چور گھر سے طلائی زیورات اور نقدی سمیت کچھ سامان بھی لے گئے۔ واقعہ کے بعد گھر کے لوگوں نے پھانسی دیواتھانہ میں اس سلسلے میں تحریری شکایت درج کرائی تھی۔ تحریری شکایت کی بنیاد پر پولس نے تفتیش شروع کی اور دو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔دونوں گرفتار ملزمین کے خلاف پولس نے دفعہ 380 کے تحت مقدمہ درج کرکے 14 دن کے پولس ریمانڈ کی درخواست پر انہیں سلی گوڑی کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے دونوں ملزمین کو7 دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا۔پورے معاملے کے بارے میں مزید جاننے کے لئے پولس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad