| جامعہ صمدیہ پھپھوند شریف میں حضرت مفتی آل مصطفی مصباحی کے لیے مجلس تعزیت |
جامعہ صمدیہ پھپھوند شریف میں حضرت مفتی آل مصطفی مصباحی کے لیے مجلس تعزیت
جماعت اہل سنت کے نامور عالم ومفتی،فقیہ عصر،استاذالعلما حضرت علامہ آل مصطفی مصباحی نوراللہ مرقدہ کا شب دوشنبہ تقریبا ایک بجے انتقال پر ملال ہو گیا ہے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون.
ان کے وصال کی خبر سے علمی دنیا سوگوار ہے۔ ان کے لیے جامعہ صمدیہ دارالخیر پھپھوند شریف میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا،تعزیتی نشست سے پہلے قرآن خوانی کی گئی پھرنشست میں جامعہ کے شیخ الحدیث و صدر المدرسین حضرت علامہ مفتی محمد انفاس الحسن چشتی صاحب قبلہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے فرمایا کہ حضرت مفتی آل مصطفی مصباحی بلند پایہ عالم دین،مفتی شرع متین اوردیدہ ور محقق وفقیہ تھے۔علمی دنیا میں عظیم شخصیت کے مالک تھے جامعہ اشرفیہ مبارکپور کے قابل فخر فرزند اور مجلس شرعی مبارکپور کے اہم رکن تھے،جامعہ اشرفیہ مبارکپور سے فراغت کے بعد جامعہ امجدیہ رضویہ میں بحیثیت استاذ ومفتی علمی خدمات انجام دیتے رہے۔آپ کے شاگرد اور فیض یافتگان کی بڑی تعداد ہے۔ آپ کی متعدد علمی،فقہی گراں قدر تصنیفات ہیں۔ جبکہ کئی کتب پہ حواشی وتعلیقات بھی تحریر فرمائے ہیں ادھر کچھ دنوں سے علالت کے سبب صاحب فراش اور زیر علاج تھے مگر بقضائے الہی دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔
| جامعہ صمدیہ پھپھوند شریف میں حضرت مفتی آل مصطفی مصباحی کے لیے مجلس تعزیت |
حضرت مفتی آل مصطفی مصباحی نور اللہ مرقدہ صاحب کمال، منکسرالمزاج، مثبت فکر کے حامل اور گوناگوں اوصاف وکمالات کے مالک تھے۔ان کا وصال جماعت اہل سنت کا ایک عظیم سانحہ یے۔ اخیر میں ان کے لیے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اہل خانہ اور پسماندگان کے صبر واجر کی دعا کی گئی۔اس تعزیتی پروگرام میں جامعہ صمدیہ کے تقریباً سبھی اساتذہ کرام نے شرکت کی، خصوصیت کے ساتھ مولانا غلام سبحانی چشتی ازہری،مولانا خلیل اللہ نظامی مصباحی، مولانا شمشاد احمد ازہری،مولانا عابد چشتی ثقافی، مفتی آفتاب عالم چشتی، مولانا رشید الدین ازہری،مولانا عبدالسبحان مصباحی،مولانا ابوسعید مصباحی،قاری عبدالحمید چشتی قاری محمد ایوب چشتی، قاری ہاشم چشتی، قاری رحمت اللہ چشتی، قاری سرتاج چشتی، قاری ذاکر چشتی اور مولانا غلام جیلانی مصباحی کے علاوہ دیگر اساتذہ کرام اور سبھی شعبوں کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں