تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 8 جنوری، 2022

50فیصد سیٹوں کے ساتھ بیوٹی پارلر اور سیلون کھولنے کی دی گئی اجازت

50فیصد سیٹوں کے ساتھ بیوٹی پارلر اور سیلون کھولنے کی دی گئی اجازت
 50فیصد سیٹوں کے ساتھ بیوٹی پارلر اور سیلون کھولنے کی دی گئی اجازت


 50فیصد سیٹوں کے ساتھ بیوٹی پارلر اور سیلون کھولنے کی دی گئی اجازت

نیوزٹوڈے اردو:اگر آپ اتنے دنوں سے ہیئر اسٹائل نہیں کر پا رہے ہیں یا مساج سے دور ہیں یا سیلون نہ کھولنے کی وجہ سے داڑھی اور چہرے پر بڑھتے بالوں سے پریشان ہیں تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ مغربی بنگال حکومت نے سلی گوڑی سمیت پوری ریاست میں شرائط کے ساتھ سیلون اور بیوٹی پارلر کھولنے کا حکم دیا ہے۔

 ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے سیلون اور بیوٹی پارلر 50 فیصد سیٹوں کی گنجائش کے ساتھ کھولے جا سکتے ہیں، لیکن عملہ اور صارفین دونوں کو مکمل طور پر ٹیکہ لگایا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی ان سب کو کووڈ19 پروٹوکول کی بھی پیروی کرنی ہوگی۔ دکانوں کو باقاعدگی سے سینیٹائز کرنا ضروری ہے۔اگر سلی گوڑی کے بیوٹی پارلر اور سیلون حکومتی حکم نامے پر عمل کرتے ہیں تو وہ اپنی دکان کھول سکتے ہیں۔ مغربی بنگال میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے درمیان ریاستی حکومت نے کئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان میں ریاست کے بیوٹی پارلر اور سیلون کو بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکومت کے حکم کے بعد سلی گوڑی کے بیوٹی پارلر اور سیلون بند کر دئے گئے تھے۔ اس سے حجام سوسائٹی اور بیوٹی پارلر تنظیموں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہو گیاتھا۔

ملی جانکاری کے مطابق حجام سوسائٹی اور بیوٹی پارلر تنظیموں میں حکومت کے حکم کے خلاف ناراضگی پائی جارہی تھی ۔سلی گوڑی سمیت ریاست کے کئی حصوں میں ان تنظیموں کی طرف سے آئے دن دھرنا مظاہرے کئے جا رہے تھے۔ سلی گوڑی میں انڈین باربر سوسائٹی اور لیڈیز بیوٹی پارلر کے ممبران کی جانب سے سلی گوڑی محکمہ پریشد کے ایس ڈی او کے دفتر میں ایک میمورینڈم بھی دیا گیاتھا۔ میمورینڈم میں انڈین باربر سوسائٹی، مغربی بنگال کے ریاستی صدر رام ولاس ٹھاکر نے کہاتھا کہ حکومت کی پابندیوں میں صرف حجام سوسائٹی کو ہی کیوں شکار بنایا جاتا ہے۔ دو سال سے زائد عرصے سے حجام برادری حکومت کی بے حسی کا شکار ہے۔ میمورنڈم میں حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو وہ آنے والے وقت میں بڑی تحریک کر سکتے ہیں۔ آخر کار مغربی بنگال حکومت نے ریاست میں بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانیں کھولنے کا حکم دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad