| اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک آگزنی |
اسپتال کے کورونا وارڈ میں خوفناک آگزنی
نیوزٹوڈے اردو: مغربی بنگال کی راجدھانی کلکتہ سے متصل ندیہ ضلع کے کلیانی جے این ایم سرکاری اسپتال میں گزشتہ رات بھیانک آگ لگ گئی۔ اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی۔ تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ملی اطلاعات کے مطابق دیررات آگ لگنے کے بعد مقامی لوگوں نے پولس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
ادھر اطلاع ملتے ہی دو فائربریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہوگئی۔تقریبا 50 منٹ کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں صرف ایک مریض تھا جسے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں ابھی تک معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اسپتال میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دن پہلے بردوان میڈیکل کالج میں بھی اسی طرح کی آگ لگی تھی جس میں ایک 75 سالہ خاتون جھلس کر ہلاک ہوگئی تھی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں