تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 8 فروری، 2022

مونسپلٹی انتخابات کے لئے ترنمول امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

مونسپلٹی انتخابات کے لئے ترنمول امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
 مونسپلٹی انتخابات کے لئے ترنمول امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا


 مونسپلٹی انتخابات کے لئے ترنمول امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

    ”کھیلاہوبے “نعرہ کے ساتھ نکالی گئیں ریلیاں،سبھی میونسپلٹیوں پر قبضہ کادعویٰ،ترقیاتی کاموںکی وجہ سے ہم اپنی اپنی جیت کولیکر پرامید ہیں۔ضلع صدر کنہیالال اگروال 

    نیوزٹوڈے اردو:پوری ریاست میں 106میونسپلٹیوں کے لئے ووٹنگ کی تاریخ آئندہ 27فروری مقرر کی گئی ہے۔اسی کے پیش نظر آج اتردیناج پور کی تین میونسپلٹی اسلام پور، دلکولہ اور کلیاگنج میونسپلٹیوںکے لئے مختلف پارٹیوں کے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ بالخصوص مذکورہ تینوں میونسپلٹیوں کے لئے ترنمول کانگریس کے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اسلام پور محکمہ دفترکے پرچہ نامزدگی سینٹر میں اسلام پور اور دلکولہ میونسپلٹی کے امیدواروں نے اپنا اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

بایاں محاذ اورآزاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا


    آج ترنمول کانگریس ،بایاں محاذ اورآزاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ملی جانکاری کے مطابق آج ضلع کی تینوں میونسپلٹیوں کے لئے ترنمول امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

     اسلام پورمیونسپلٹی کے سبھی 17وارڈ،دلکولہ کے 16اور کلیاگنج کے 17وارڈوں سے ترنمول امیدواروں نے پرچہ جمع کیا۔اسلام پور میونسپلٹی کے 17 وارڈوںسے زیادہ ترترنمول کانگریس امیدوار وںنے اپنا اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ایک وارڈ نمبرایک سے سنجے دتہ، وارڈنمبر 2سے سمپا تالقدار چھتری، وارڈنمبر 3سے امدادچودھری، وارڈنمبر 4سے گروداس سہا،وارڈنمبر 5سے پرنماسہا، وارڈ نمبر 6سے دنیش مالاکار،وارڈنمبر 7سے کنہیالال اگروال،وارڈنمبر 8سے حاجی مظفر حسین،وارڈنمبر 9سے نگینہ بیگم،وارڈنمبر 10سے شکنتلا دیوی اگروال،وارڈنمبر 11سے پران گوپال سہارائے،وارڈنمبر 12سے سواپنا دے سرکار،وارڈنمبر 13سے اسیت سین ہرادھن،وارڈنمبر 14سے سنگیتا سہاداس، وارڈ نمبر 15سے ارپیتا پوداردتہ،وارڈنمبر 16 سے مانک دتہ اوروارڈنمبر 17سے سیکھاداس دتہ امیدوار ہیں۔



    اس کے علاوہ دلکولہ میونسپلٹی کی سبھی 16وارڈوں میں بھی زیادہ ترنمول امیدوار وں نے پرچہ نامزدگی جمع کیا۔وارڈنمبر 1سے رخصت پذیر وائس چیئرمین علی حسین،وارڈنمبر 2سے شیاملی داس ادھیکاری، وارڈنمبر 3سے سوجناداس،وارڈنمبر 4سے تنوئے داس،وارڈنمبر 5سے رکشیت ساہا،وارڈنمبر 6سے رینو دیوی بوہنیا،وارڈنمبر 7سے نوپرسرکار بسواس،وارڈنمبر 8سے سوتیش چندر سرکار،وارڈنمبر 9سے اجیت مہتو،وارڈنمبر 10سے راکیش سرکار،وارڈنمبر 11سے گوپال رائے،وارڈنمبر 12سے نور النسا،وارڈنمبر 13سے انظار عالم،وارڈنمبر 14سے محمد علی رضا خان، وارڈنمبر 15سے بی بی تبسم خاتون اوروارڈنمبر 16سے فیروز احمد امیدوار ہیں۔ان میں سے زیادہ ترنے سلام پور محکمہ دفتر کے نومینیشن سینٹر پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی جمع کیا۔دلکولہ میونسپلٹی کے سبھی ترنمول امیدواروں کے ساتھ کرندگی حلقہ کے ایم ایل اے گوتم پال اور دیگر ترنمول لیڈران موجودتھے۔



     وہیں کلیاگنج میونسپلٹی کے سبھی 17 وارڈوں سے زیادہ تر ترنمول امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔کلیاگنج میونسپلٹی کے وارڈ نمبرایک سے سوما چودھری دیب، وارڈنمبر 2سے راتھندرناتھ گھوش، وارڈنمبر 3سے شیکھا نائک،وارڈنمبر 4سے منوج سرکار،وارڈنمبر 5سے بدھان سہا،وارڈ نمبر 6سے جیا برمن دیب شرما،وارڈنمبر 7سے بیتھکا دیب گپتا،وارڈنمبر 8سے کمال گھوش، وارڈنمبر 9سے بسواجیت کنڈو،وارڈنمبر 10 سے سچن سنگھ رائے،وارڈنمبر 11سے بھارتی مداک،وارڈنمبر 12سے سجیت سرکار،وارڈنمبر 13سے اشوررجک،وارڈنمبر 14سے سمپوکنڈو، وارڈنمبر 15سے رامنیواس سہا،وارڈنمبر 16 سے اشی میش سین گپتا اوروارڈنمبر 17سے بسنت رائے ترنمول کانگریس کے امیدوار ہیں۔

    


    ادھر پرچہ نامزدگی جمع دینے سے قبل پورے شہر میں کھیلا ہوبے کھیلاہوبے نعرہ کے ساتھ زوردار ریلیاں نکالی گئی ۔ترنمول امیدواروں کے ساتھ کافی تعدادمیں ترنمول حامی موجودتھے اور ریلی کے دوران ڈھول باجے کا بھی اہتمام کیاگیاتھا۔ترنمول امیدوارں نے اپنی جیت کے دعوے کے ساتھ پرچہ نامزدگی جمع کیا۔ اتردیناج پور ضلع ترنمول کانگریس صدر کنہیالال اگروال نے کہاکہ پورے ضلع کی تینوں میونسپلٹیوںپر ترنمول کانگریس کا قبضہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے لوگ خودبخود ترنمول کانگریس کو ووٹ ڈالیںگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے جوترقیاتی کام کئے ہیں اورآئندہ کرناچاہتے ہیں اس کود یکھتے ہوئے ہم اپنی اپنی جیت کولیکر پرامید ہیں۔اس موقع پر پارٹی کارکنان کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اسلام پورکے ایم ایل اے عبدالکریم چودھری ،ترنمول کانگریس کے ضلع صدرو7نمبر وارڈ سے ترنمول امیدوار کنہیالال اگروال،کرندیگھی کے ایم ایل اے گوتم پال،اتردیناج پور ضلع یوتھ صدر کوشک گون،اسلام پور بلاک ترنمول کانگریس صدر جاوید اختر،ترنمول لیڈر جاوید اختر،ترنمول لیڈر حاجی ریحان،حاجی شریف، کمال الدین،مہتاب چودھری وغیرہ موجود تھے۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad