تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 27 مارچ، 2022

بانڈ ملنے کے باوجود کاشتکار آلو کو کولڈا سٹوریج میں رکھنے سے قاصر، سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور

    نیوزٹوڈے اردو:گزشتہ دو روز سے سینکڑوں آلو کے کاشتکار مقررہ وقت میں آلو کولڈا سٹوریج میں نہ رکھنے کے باعث سڑکوں پر دن گزارنے پر مجبور ہیں۔ ملی جانکاری کے مطابق 4 سے 5 کیلومیٹر سڑک پر آلو سے لدی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ 

    ادھران سبھی وجوہات کی وجہ سے جن کسانوں کوگاجول بلاک کے شیام نگر علاقے کے کولڈ اسٹوریج میں بانڈ ملے ہیں، انہیں اب آلو رکھنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آج صبح آلو کسانوں نے واقعہ کے خلاف کولڈ اسٹوریج کے سامنے سڑک پر احتجاج شروع کر دیا۔

     آلو کے کاشتکار صفی الدین احمد رضاالشیخ نے بتایا کہ ہمارے پاس آلو کو کولڈ اسٹوریج میں رکھنے کے لئے بانڈ ملے ہیں لیکن وہ پچھلے دو دنوں سے اپنی گاڑی کے ساتھ سڑک پر انتظار کر رہے ہیں۔ ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ کولڈا سٹوریج کے اہلکار آلو کو جلد ذخیرہ کرنے کے انتظامات کیوں نہیں کر رہے ہیں۔ اس طرح سورج کی تپش میں آلو سڑک پر پڑا رہے گا تو گل جائے گا جس سے انہیں ہزاروں روپئے کا نقصان ہوگا۔

     انہوں نے اس معاملے میں پنچایت اور انتظامیہ سے مداخلت کی مانگ کی ہے۔ دوسری جانب کولڈ اسٹوریج کے افسران نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جبکہ گاجول کی بی ڈی او اشنا مکتن نے کہا کہ آلو کے کاشتکار اس مسئلہ سے واقف نہیں ہیں، معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad