تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 27 مارچ، 2022

ایک روزہ شیخ شرف الدین یحییٰ منیری نیشنل سیمینار کا انعقاد

ایک روزہ شیخ شرف الدین یحییٰ منیری نیشنل سیمینار کا انعقاد
 ایک روزہ شیخ شرف الدین یحییٰ منیری نیشنل سیمینار کا انعقاد

 ایک روزہ شیخ شرف الدین یحییٰ منیری نیشنل سیمینار کا انعقاد

    نیوزٹوڈے اردو:دارالعلوم گوالپوکھر کونی بھیٹھہ ہائی اسکول اتردیناجپور بنگال میں قومی کاﺅنسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کے زیر اہتمام مشہور محقق صوفی حضرت شیخ شرف الدین یحییٰ منیری مخدوم بہار قدس سرہ متوفیٰ ۷۸۲ھ کی خدمات وتعلیمات پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا۔ صدارت مفتی مبشر رضا ازہر مصباحی پورنوی ممبئی اور سیمینار کی نظامت ماسٹر عبدالواحد مخلص نے کی۔اس نیشنل سیمینار میں مندوبین علما دانشوران نے شرکت کی ۔ 

ایک روزہ شیخ شرف الدین یحییٰ منیری نیشنل سیمینار کا انعقاد
 ایک روزہ شیخ شرف الدین یحییٰ منیری نیشنل سیمینار کا انعقاد

    مقالہ نگاراں میں مفتی صابر رضا محب القادری پٹنہ ،پروفیسر ڈاکٹر عمر غزالی کلکتہ، پروفیسر شہزاد شمس ارریہ،ڈاکٹر آصف عباس مرزا مرشدآباد، پرفیسر ہارون رشید دلکولہ، پروفیسر عزیز احمد اسلام پور، مفتی صابرعالم مصباحی گنجریا ،بنگال مولانا شہباز عالم برکاتی شام پور، مفتی مشتاق عالم کیچک ٹولہ، مفتی شہریار رضا اسلام پور نے اپنے گراں قدر مقالات پیش کئے۔ اخیر میں مفتی مبشر رضا ازہر مصباحی نے صدارتی خطبہ پیش کیا۔ 

ایک روزہ شیخ شرف الدین یحییٰ منیری نیشنل سیمینار کا انعقاد
 ایک روزہ شیخ شرف الدین یحییٰ منیری نیشنل سیمینار کا انعقاد

    مولانا مظفر شمسی نے مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا شمسی ماسٹر افتخار سدا کنوینر اور ماسٹر شہباز راہی ضیا وغیرہ نے مندوبین کا پرزور استقبال کیا ۔مولانا سرفراز عالم نے حمد باری تعالیٰ مرجینا بانو ثمر جہاں نے منظوم کلام سے سامعین کو محظوظ کیا مہمانان خصوصی کی حیثیت سے درجنوں کی تعداد ارباب علم و دانش اور سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات شامل رہیں ۔ڈاکٹر محمد شہزاد شمس کی کتاب ”اردو کی خاتون ناول نگاروں کی فرہنگ “ کا رسم اجرا ہوا اور بحسن خوبی یہ سیمینار کامیاب ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad