![]() |
| مغربی بنگال میں اردو میڈیم اسکول، مسائل اور امکانات کے موضوع پر یک روزہ سیمینار کا انعقاد |
بنگال کے اردو میڈیم اسکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی
مغربی بنگال میں اردو میڈیم اسکول، مسائل اور امکانات کے موضوع پر یک روزہ سیمینار کا انعقاد
نیوزٹوڈے اردو: اسلام پور محکمہ کے تحت گوالپوکھر کے اسحاق مجلس پور ہائی اسکول کے کانفرنس ہال میں آج قومی کاﺅنسل برائے فروغ اردو زبان حکومت ہند نئی دہلی کے تعاون سے مغربی بنگال میں اردو میڈیم اسکولوں کے مسائل اور امکانات کے عنوان کو لیکر ایک روزہ اردو سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
![]() |
| مغربی بنگال میں اردو میڈیم اسکول، مسائل اور امکانات کے موضوع پر یک روزہ سیمینار کا انعقاد |
اس سیمینار کی صدارت ڈاکٹر شہزاد شمس نے کی جبکہ نظامت اور خیر مقدمی کلمات عبدالواحد مخلص استاد اسلام پور ہائی اسکول نے پیش کی ۔وہیں صدارتی خطبہ پروفیسر محمد عمر غزالی محسن کالج کلکتہ نے پیش کیا۔ اس سیمینار میں کئی اہم شخصیات و معزز مقالہ نگاروں نے شرکت کی۔ بطور مہمان اعزازی ماسٹر محمد عارف، سرکردہ سماجی رکن نافع حبیب ، ماسٹر عباس عالم کے علاوہ مقالہ نگاروں میں پروفیسر محمد عمر غزالی محسن کالج کلکتہ، ڈاکٹر شہزاد شمس (جے این یو) ارریہ بہار، عبدالواحد مخلص استاد اسلام پور ہائی اسکول، ڈاکٹر عزیر احمد صدر شعبہ اردو اسلام پور کالج، پروفیسر ڈاکٹر ہارون رشید صدر شعبہ اردو دلکولہ کالج، ڈاکٹر تنویر ارشد (جے این یو) استاد چالوکیہ ہائی اسکول، ماسٹر طیب فرقانی استاد کیلا ڈنٹا ہائی اسکول،آصف عباس میرزا مرشد آباد، محمد انظار عالم اسکالر و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔.
![]() |
| مغربی بنگال میں اردو میڈیم اسکول، مسائل اور امکانات کے موضوع پر یک روزہ سیمینار کا انعقاد |
یہ بھی پڑھیں:
ایک روزہ شیخ شرف الدین یحیٰ منیری نیشنل سیمینار کا انعقاد
گنجریا میں ایک روزہ ریاستی سیمینار بحسن وخوبی اختتام پذیر
اس موقع پر سبھی مقالہ نگاروں نے ایک بعد دیگر نے اپنے اپنے مقالہ پیش کئے جس میں سبھی نے مشترکہ طور پر کہا کہ مغربی بنگال میں اردو میڈیم اسکول کے مسائل کو لیکر فکرمند ہونا وقت کا اہم تقاضہ ہے کیونکہ اردو زبان کے ساتھ درپیش ہونے والے مسائل کے حل کیلئے ازوقت توجہ دینا نہایت ہی ضروری ہے۔ حالانکہ سبھی مقالہ نگاروں نے اپنے اپنے انداز میں اردو اسکولوں کے مسائل اور امکانات کو پیش کیا جس سے سامعین کو یہ علم ہوا کہ اردو میڈیم اسکولوں کے مسائل کے علاوہ بے شمار امکانات ہیں جس کو لیکر بالخصوص اردو داں طبقہ کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔.
مجلس پور، اتردیناج پور: اسحاق مجلس پور ہائی اسکول کی جانب سے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے مالی تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عمر غزالی ، صدر ہگلی محسن کالج نے کہا کہ بنگال کے اردو میڈیم اسکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے۔
انہوں نے اساتذہ کی کمی کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو آبادی اپنے مسائل کو صحیح طور پر حکومتی سطح نہیں پہنچاتی ہے جس کی وجہ سے حکومت تک اردو اسکولوں کی صحیح صورتحال نہیں پہنچ پاتی ہے۔ اردو اساتذہ کی بحالی میں سب سے بڑا مسئلہ روسٹر کی وجہ سے ریزرو سیٹیں بھی ہیں۔ کئی اداروں میں برسوں سے خالی سیٹیں صرف اس وجہ سے نہیں بھری جاسکی ہیں کہ اردو میں ایس سی ، ایس ٹی امیدوار نہیں ملتے ہیں۔ قانون کے مطابق تین مرتبہ اعلان کے بعد ایسی سیٹیں دوسرے زمرے میں چلی جاتی ہیں لیکن اردو کے معاملے میں ایسا نہیں ہورہا ہے۔ ٹرانسفر یا ریٹائرمنٹ کی وجہ سے خالی اسامیاں عام طور نہیں بھری جارہی ہیں جس کی وجہ سے دھیرے دھیرے اردو میڈیم اساتذہ کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے۔
شعبہ اردو،اسلام پور کالج کے صدر پروفیسر عزیر اسرائیل نے کہا کہ اردو کی تعلیم کے لیے حکومتی اداروں میں بہتر انتظام کے لیے ہمیشہ کوشش کرنی چاہئے لیکن پرائیویٹ اسکولوں میں بھی اردو کی تعلیم کے لیے کوشش کی جانی چاہئے۔ ہمیں اپنے بچوں کو انہیں اسکولوں میں داخل کرنا چاہئے جہاں اردو کی تعلیم کا مناسب نظم ہو۔ ساتھ ہی اپنی مساجد میں بھی اردو اور عربی تعلیم کا مناسب انتظام کرنا چاہئے۔
ڈاکٹر شہزاد شمس نے کہا کہ بنگال میں اردو بولنے والوں کی تعداد 107ملین ہے۔ اتنی بڑی لسانی اقلیت کی تعلیم کا انتظام اس کی مادری زبان میں کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تنویر ارشد نے اپنے مقالے میں اردو میڈیم کی کتابوں کی عدم دستیابی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دوسری میڈیم کی کتابوں کی بنسبت اردو کی کتابیں دیر میں موصول ہوتی ہیں جس کی وجہ سے طلبا کی تعلیم متاثر ہوتی ہے۔
اشتراک ڈاٹ کام کے ایڈیٹر طیب فرقانی نے کہا کہ ہمارا تعلق اردو کے ساتھ جذباتی ہوناچاہئے۔ اردو زبان کو بچانے کے ہمیں ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار رہنا چاہئے۔ ڈاکٹر ہارون رشید، سیکٹ اردو، دالکولہ کالج نے کہا کہ علاقے میں اردو تعلیم کے مسائل کے حل کے لیے تنظیم بناکر منظم انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر آصف عباس مرزا نے کہا کہ ہمیں حالات سے مایوس ہوکر حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے۔ اردو زبان کی ترقی کے لیے ہمیں ہر حال میں کوشش کرنی چاہئے۔پروگرام کی نظامت اسلام پور ہائی اسکول کے استاد واحد مخلص نے اور شکریے کی رسم پروگرام کے کنوینر اور اسحاق مجلس پور ہائی اسکول کے ٹیچر انچارج ڈاکٹر محمد خورشید عالم نے انجام دیا۔ آخر میں اس سیمینار کے کنویز ڈاکٹر خورشید عالم نے تشکرانہ کلمات پیش کیا جس کے بعد سیمینار کا اختتام ہوا۔
گنجریااتحاد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آزادی ہند اور اردو شاعری کے عنوان پر منعقدہ ریاستی سیمینار کے لئے نیچے ویڈیو کو کلک کریں





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں