![]() |
| دلکولہ میونسپلٹی کا بورڈ تشکیل، سودیش سرکارچیئر مین اور محمد فیروز عالم نائب چیئر مین بنائے گئے |
دلکولہ میونسپلٹی کا بورڈ تشکیل، سودیش سرکارچیئر مین اور محمد فیروز عالم نائب چیئر مین بنائے گئے
نیوزٹوڈے اردو:اتر دیناج پور کی دلکولہ میونسپلٹی کا نیا بورڈ آج حکومتی قوانین کے بعد تشکیل دیا گیا۔ میونسپلٹی کے نومنتخب چیئرمین سودیش چندر سرکار اور نائب چیئرمین محمد فیروز عالم نے آج اپنی اپنی انتظامی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس دوران ترنمول کانگریس کے اس نئے پور بورڈ کی تشکیل کو لے کر دلکولہ علاقے میں ترنمول کارکنوں میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس دوران آج دوپہر 12 بجے نئے بورڈ کی تشکیل کا عمل شروع ہوا۔
واضح رہے کہ ریاستی قیادت نے اس سے قبل سودیش سرکار کو دلکولہ میونسپلٹی کا چیئرمین اور محمد فیروز عالم کو نائب چیئرمین منتخب کیا تھا۔ آج ان لوگوںنے حلف لیا۔ دلکولہ ٹاون ترنمول کے صدر سودیش سرکار نے پہلی بار وارڈ نمبر 8 سے کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ پہلی بار نئے چہرے کے طور پر چیئرمین بنے۔چیئرمین سودیش چندر سرکارنے کہا کہ پارٹی نے مجھ پر بھروسہ کرکے ذمہ داری دی ہے، ہم عوام کی ترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے، بورڈ کی تشکیل کے بعد پارٹی کاﺅنسلر کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے پر کام کریں گے۔ سب کی تجاویز کے بعد کام کیا جائے گا۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں