![]() |
| طویل انتظار کے بعددلکولہ بائی پاس پرآمدورفت شروع |
طویل انتظار کے بعددلکولہ بائی پاس پرآمدورفت شروع
نیوزٹوڈے اردو:طویل انتظار کے بعد آج اتردینا ج پورکے دلکولہ بائی پاس پر مسافر گاڑیاں چلنا شروع ہوئیں۔ حالانکہ مقامی بی جے پی لیڈروں نے عجلت میں بائی پاس کا افتتاح کیا لیکن ابھی تک تعمیر مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ اس لئے فی الحال صرف بسیں اور چھوٹی کاریں ہی چل سکیں گی۔ بائی پاس کے کچھ حصے کو کھولنے کی اجازت ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں اور نیشنل روڈ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ کل سڑک کا معائنہ کرنے کے بعد ہی دی گئی۔
نیشنل روڈ اتھاریٹی کا دعویٰ ہے کہ بائی پاس کو مکمل طور پر فعال ہونے میں مزید دو ماہ لگیں گے۔نیشنل روڈس اتھاریٹی کے مالدہ ڈیویژن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر دنیش ہنساریا نے کہاکہ اب تک کچھ حصوں کو کھول دیا گیا ہے۔ حالانکہ کام مارچ میں مکمل ہونا تھا، لیکن یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ ہم تیزی سے کام مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بائی پاس مارچ تک مکمل کر نے کا وعدہ کیاگیاتھالیکن مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے ابھی کچھ کام ہونا باقی ہے اور اسے مکمل طور پر شروع کرنا ممکن نہیں ہے۔ تاہم نئے بائی پاس کا کچھ حصہ مسافر گاڑیوں کے لئے کھولا جا رہا ہے۔
نیشنل روڈ اتھاریٹی کے مطابق اسے مکمل طور پر فعال ہونے میں مزید دو ماہ لگیں گے۔ انتظامیہ کے اس اقدام سے شہری خوش ہیں۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ نیشنل روڈاتھاریٹی نے پہلی جنوری اور پھر مارچ میں کام مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ کام ابھی ختم نہیں ہوا۔
دلکولہ بائی پاس قومی شاہراہ نمبر 34 پر جنوبی محمد پور سے پورنیہ جنکشن تک 5 کیلومیٹر کی سڑک ہے۔ رائے گنج سے دلکولہ کے داخلی راستے پر محمد پور علاقے میں بائی پاس روڈ اور نیشنل ہائی وے کے سنگم پر کام ابھی بھی جاری ہے۔ ریلوے لائن کو عبور کرنے کے بعد مہانندہ ندی پر پل بنانے کا کام جاری ہے۔ یہ کام مکمل ہونے کے بعد تعمیراتی کام مکمل ہو جائے گا۔ ان دو اہم مقامات پر باقی کام کے ساتھ، 5 کیلومیٹر بائی پاس سے گاڑی چلانا ممکن ہے۔ بائی پاس روڈ سے محمد پور علاقے میں سروس روڈ کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔ بائی پاس روڈ پر بھی گاڑیاں آ سکتی ہیں اورمہانندہ پل سے ملحقہ علاقے سے گزر سکتی ہیں۔ چونکہ تعمیراتی کام جاری ہے، آپ کو تقریباً 100 میٹر عارضی سڑک چلنا پڑے گا۔ اگر ٹرافک اس طرح شروع ہو جائے تو بھی کم از کم آپ کو ریل پھاٹک پر ٹرافک جام میں پھنسنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مسافروں سے لدی گاڑیاں چلنے لگیں تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔ تاہم قومی شاہراہ سے گاڑیوں کے داخلے اور باہر نکلنے کی وجہ سے اس جگہ حادثات اور ٹرافک جام ہونے کا خطرہ ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں