تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 21 مارچ، 2022

اسلام پور بلاک کے گوبندپور گرام پنچایت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح

نیوزٹوڈے اردو:اسلام پور بلاک کے گوبندپور گرام پنچایت علاقے میں آج کئی ترقیاتی اسکیموں اور منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھاگیا۔ اتردیناج پور ضلع کے ڈی ایم اروند کمار مینا نے اپنے ہاتھوں سے سبھی منصوبوں کا سنگ بنیاداور افتتاح کیا۔ 

    اس موقع پر اتردیناج پور ضلع ترنمول کانگریس صدر کنہیالال اگروال، اسلام پور کے ایس ڈی او سپتار شی ناگ، ضلع ترنمول یوتھ صدر کوشک گون، اسلام پور بلاک ترنمول کانگریس صدر ذاکر حسین، اسلام پورپنچایت کے سمیتی سبھاپتی شیامل سرکاراورنائب سبھاپتی محمد شاہجہاں سمیت گوبندپور گرام پنچایت کے پردھان اور نائب پردھان سمیت سبھی ممبران اور مقامی ترنمول کانگریس کے لیڈران موجود تھے۔

    ضلع صدر کنہیالال اگروال نے بتایاکہ ترنمول کانگریس پورے بنگال میںچہار طرفہ ترقی کررہی ہے ،اسی کے پیش نظر آج اسلام پور بلاک کے گوبند رپور گرام پنچایت میں مختلف اسکیموں کاسنگ بنیاد اور کئی منصوبوں اور اسکیموں کا افتتاح عمل میں آیا۔انہوںنے کہاکہ یکے بعد دیگرے سبھی علاقے میں باقی ماندہ کاموں پرمکمل کیاجائے گااور جن علاقوں میںجس چیز کی ضرورت ہوگی اوراسے جلد پوراکرنے کے لئے پوری کوشش کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad