تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 21 مارچ، 2022

12 سال سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کی ویکسینیشن شروع

12 سال سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کی ویکسینیشن شروع
 12 سال سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کی ویکسینیشن شروع


 12 سال سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کی ویکسینیشن شروع

نیوزٹوڈے اردو: مغربی بنگال نے بالآخر آج سے 12 سال سے زیادہ عمر کے نوجوانوں لڑکے اور لڑکیوں کے لئے ٹیکہ کاری شروع کر دی ہے۔ کلکتہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 34 مراکز پر ویکسینیشن شروع کی گئی ہے۔ کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر آتن گھوش نمبر نے شمالی کلکتہ کے ہاتھی باگن 11 نمبر ہیلتھ سنٹر میں ویکسینیشن شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب کلکتہ کے میئر فرہاد حکیم نے بہالا گرلس اسکول میں ویکسینیشن کا آغاز کیا۔

    ملی جانکاری کے مطابق میونسپل کارپوریشن کو ویکسین کی کل 88 ہزار خوراکیں موصول ہوئی ہیں، جبکہ پورے ملک میں اس عمر کے بچوں کی ویکسینیشن بدھ کو ہی شروع ہو گئی ہے۔ ایک اہلکار نے کہا کہ ریاست میں اس عمر کے بچوں کے حفاظتی ٹیکے لگانے میں تاخیر ہوئی ہے کیونکہ انتظامیہ کو مرکز سے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار دیر سے موصول ہوا۔ 

    ریاستی حکومت کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس عمر کے استفادہ کنندگان کو صرف کوربوویکس ویکسین ملے گی اور وہ اسے آن لائن ریزرو کر سکتے ہیں۔ تاہم مرکز پر آف لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اس عمر کے استفادہ کنندگان کو صرف حیدرآباد میں واقع بائیولوجیکلز-ای کی تیار کردہ کوربیویکس ویکسین سے ہی ٹیکہ لگایا جائے گا۔ کوربیویکس کی دو خوراکیں 20-28 دنوں کے وقفے سے دینا لازمی ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad