تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 20 مارچ، 2022

20 کیلو وزنی بوال مچھلی جال میں پھنسی ، ماہی گیر خوش

20 کیلو وزنی بوال مچھلی جال میں پھنسی ، ماہی گیر خوش
20 کیلو وزنی بوال مچھلی جال میں پھنسی ، ماہی گیر خوش


20 کیلو وزنی بوال مچھلی جال میں پھنسی ، ماہی گیر خوش

نیوزٹوڈے ا ردو:تیستا اور کرلا ندی کے سنگم سے ماہی گیروں کے جال میں 20 کیلو وزنی راگھب بوال مچھلی نکل آئی۔ ہولی کے موقع پر بڑی بوال مچھلی کو دیکھ کر ماہی گیروں کے چہروں پر مسکراہٹ آگئی۔ جال میں پھنسنے کے بعد مچھلی کو جلپائی گوڑی کے پولس لائن سے متصل ریسکورس پارہ بازار میں لایا گیا۔ مچھلی کو دیکھنے کے لئے بازار میں بھیڑ جمع ہوگئی۔

     مقامی ماہی گیر پریتوش منڈل نے بتایا کہ 20 کیلو وزنی بوال مچھلی کے علاوہ بہت سی مچھلیاں ان کے جال میں پھنس گئیں۔ وہ ہولی کے موقع سے مچھلی بیچ کر کچھ پیسے حاصل کر کے بہت خوش ہیں۔ روزانہ مچھلی پکڑتے ہیں ور بیچتے ہیں لیکن آج آچانک اتنی بڑی مچھلی کو پکڑ وہ کافی خوش ہیں۔ تاہم راگھب بوال مچھلی کا وزن 20 کیلو دیکھ کر وہ بہت خوش ہیں۔ جیسے ہی اسے بازار میں لایا گیا، بوال مچھلی خریدنے کے لئے لوگوںکا ہجوم جمع ہوگیا۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad