تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 20 مارچ، 2022

جامعہ غوثیہ اہل سنت تقویت الاسلام میں فیضان غریب نواز وجشن دستار فضیلت وحفظ کا انعقاد

نیوزٹوڈے اردو:اسلام پور تھانہ کے گنجریا گرام پنچایت کے تحت پاچھو رسیا میں واقع دینی واقامتی ادارہ جامعہ غوثیہ اہل سنت تقویت الاسلام میں سالانہ جلسہ” فیضان غریب نواز وجشن دستار فضیلت وحفظ “کا انعقاد عمل میں آیا۔اس پروگرام کی سرپرستی پیرطریقت حضرت علامہ سیدجلال الدین اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھہ بانی وسربراہ مخدوم اشرف مشن مالدہ نے کی ۔ان کے علاوہ مقررخصوصی کے طورپر خانقاہ شہبازیہ بھاگلپورکے زیب سجادہ حضرت سید مخمور جامی اور مفتی ذاکر حسین نوری مصباحی حیدر آباد موجود تھے

جامعہ غوثیہ اہل سنت تقویت الاسلام میں فیضان غریب نواز وجشن دستار فضیلت وحفظ کا انعقاد
 جامعہ غوثیہ اہل سنت تقویت الاسلام میں فیضان غریب نواز وجشن دستار فضیلت وحفظ کا انعقاد 

    جبکہ شعرامیں مولانا عثمان غنی باگڈوگرا اور مولانا کلیم اللہ چشتی سمیت جامعہ غوثیہ اہل سنت تقویت الاسلام کے اساتذہ میںصدر المدرسین مولانا اسباط حسین مصباحی،مفتی اکمل حسین جامعی اشرفی،مولانا غلام مصطفی اشرفی، مفتی محمد ریحان رضا مصباحی، مولانا عبدالغفور نوری، مولانا محمد شہباز عالم نصیری، حافظ شاہ جمال نوری، قاری شمیم اختر نورانی ،ماسٹر نورالزماں اورسابق مدرسین میں مولانا صابر عالم مصباحی اور مولانا ثناءاللہ کے علاوہ قرب وجوار کے کئی علما،ائمہ مساجد کافی تعدادمیں موجود تھے۔

جامعہ غوثیہ اہل سنت تقویت الاسلام میں فیضان غریب نواز وجشن دستار فضیلت وحفظ کا انعقاد
 جامعہ غوثیہ اہل سنت تقویت الاسلام میں فیضان غریب نواز وجشن دستار فضیلت وحفظ کا انعقاد 

    اس موقع پر جامعہ کے 43طلبہ کے سروں پر دستار رکھی گئی،جن میں فضیلت کے9، عالمیت سال اول کے6اور سال دوم کے7اور شعبہ میں حفظ 21 طلبہ کو دستار وسند سے نوازاگیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پیرطریقت حضرت علامہ سیدجلال الدین اشرف اشرفی جیلانی نے سبھی عام وخاص کوایمان وایقان کی سلامتی کے ساتھ شریعت مصطفوی ﷺ کے پابند بننے اور عملی طورپر سچا پکا مسلمان بننے کی تلقین کی۔

جامعہ غوثیہ اہل سنت تقویت الاسلام میں فیضان غریب نواز وجشن دستار فضیلت وحفظ کا انعقاد

    جامعہ غوثیہ اہل سنت تقویت الاسلام کے صدر المدرسین مولانا اسباط حسین مصباحی نے بتایاکہ یہ ادارہ سوسالہ قدیم ادارہ ہے ،اس دارے کے فارغین ملک ودنیا میںدینی ،علمی اور تبلیغی خدمات انجام درہے ہیں ،اس دارے کو کامیابی کی دلیز تک پہنچانے میں ادارے کے اراکین ،مدرسین اور پورے گاﺅں کے لوگوںکی محنت اور بے لوث خدمات شامل ہیں۔ہماری کوشش یہی ہے کہ آئندہ بھی پیہم جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ تعلیمی وتبلیغی میدان میں مزید کارہائے نمایاں انجام دے سکیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad