![]() |
| انتظار ختم، 26 مارچ سے بجے گا آئی پی ایل بگل |
انتظار ختم، 26 مارچ سے بجے گا آئی پی ایل بگل
`نیوزٹوڈے اردو:آئی پی ایل کا 15 واں سیزن 26 مارچ سے شروع ہوگا۔ آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے یہ جانکاری دی۔ فائنل میچ 29 مئی کو کھیلا جائے گا۔ کورونا وبا کے پیش نظر اس بار 25 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت ہوگی۔ لیگ راو¿نڈ کے دوران اس کا فیصلہ مہاراشٹر حکومت کے قواعد کے مطابق لیا جائے گا۔
گورننگ کاﺅنسل نے تصدیق کی ہے کہ آئی پی ایل کا لیگ راو¿نڈ مہاراشٹر میں منعقد ہوگا۔ ممبئی میں 55 اور پونے میں 15 میچ ہوں گے۔ لیگ کے تمام میچز چارا سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ 20 میچ وانکھیڑے اسٹیڈیم اور ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں، 15 میچ بریبورن اسٹیڈیم اور 15 میچ مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم پونے میں کھیلے جائیں گے۔ پلے آف میچز احمد آباد میں ہو سکتے ہیں، لیکن حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب بی سی سی آئی نے واضح طور پر فرنچائزز کو بتایا ہے کہ اس بار آئی پی ایل بیرون ملک نہیں ہو گی۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کو متبادل کے طور پر تیار رکھا جائے گا لیکن اب بورڈ ہر صورت ٹورنامنٹ کا انعقاد بھارت میں کرنا چاہتا ہے۔ بی سی سی آئی نے پریکٹس کے لئے چار میدانوں کا انتخاب کیا ہے۔
گورننگ کاﺅنسل کافی عرصے سے اس پر غور کر رہی تھی۔ ٹیمیں ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس کے بی کے سی گراونڈ، جنوبی ممبئی کے بربرن اسٹیڈیم، نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل گراونڈ اور کاندیولی یا تھانے میں ایم سی اے گراونڈ میں پریکٹس کر سکتی ہیں۔ اس کے لئے سبھی ٹیموں کو مقررہ وقت دیا جائے گا۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں