![]() |
| ایل پی جی سلنڈر لیک ہونے سے آگزنی،لاکھوں کانقصان |
ایل پی جی سلنڈر لیک ہونے سے آگزنی،لاکھوں کانقصان
نیوزٹوڈے اردو:ایل پی جی سلنڈر لیک ہونے سے لگنے والی آگ میں مالدہ ضلع کے گاجول علاقے میں ایک خاندان کا سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا۔ گاجول تھانہ علاقہ کے مہی نگر علاقہ میں واقع مومن بیور کے گھر میں گزشتہ دیر رات آگ لگ گئی۔ رات کے پچھلے پہر سب لوگ آرام سے سو رہے تھے۔ اسی دوران زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے شعلوں نے گھر کے افراد کو جگا دیا، لیکن اس وقت کرنے کو کچھ نہیں بچا۔
اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ آگ لگنے سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپئے اور گھریلو سامان کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ کے شعلوں سے بیدار ہو کر مقامی گاﺅں والے آگ بجھانے کے لئے پہنچ گئے۔اس کے ساتھ ہی پولس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا۔ پولس کا ابتدائی تخمینہ ہے کہ آگ کھانا پکانے کی گیس کے باعث لگی۔ لواحقین نے متعلقہ پنچایت سے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں