تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 6 اپریل، 2022

دو سالہ بچی کی انگلی گھاس کاٹنے والی مشین سے کٹ گئی

دو سالہ بچی کی انگلی گھاس کاٹنے والی مشین سے کٹ گئی
 دو سالہ بچی کی انگلی گھاس کاٹنے والی مشین سے کٹ گئی

 دو سالہ بچی کی انگلی گھاس کاٹنے والی مشین سے کٹ گئی

    نیوزٹوڈے اردو:گھاس کاٹنے کی مشین میں دو سالہ بچی کی انگلی کٹ گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ آج صبح مالدہ ضلع کے موتھا باڑی تھانہ کے تحت نیاگرام علاقے میں پیش آیا۔ لڑکی کا مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق زخمی لڑکی کا نام انوشکا گھوش ہے۔ وہ دو سال کی ہے۔

    گھروالوں نے بتایاکہ لڑکی آج صبح کھیل رہی تھی۔ اچانک وہ گھاس کاٹنے والی مشین کے پاس گئی اور اپنا ہاتھ مشین کے اندر ڈال دیا۔ اس کے بعد اس کے رونے کی آواز سن کر گھر والے مشین بند کرنے کے لئے بھاگے۔ بچی کو بچانے کے بعد اسے علاج کے لئے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad