![]() |
| سری لنکا بحران: مہنگائی ساتویں آسمان پر، معیشت تباہ، صدر سے استعفے کامطالبہ |
سری لنکا بحران: مہنگائی ساتویں آسمان پر، معیشت تباہ، صدر سے استعفے کامطالبہ
نیوزٹوڈے اردو:سری لنکا میں حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اب صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے لوگوں نے استعفیٰ کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔ کولمبو میں لوگوں نے مہندا راجا پاکسے حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ انڈیپنڈنٹ اسکوائر پر جمع ہونے والے ہجوم نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور گوٹابایا راجا پاکسے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
راجا پاکسے استعفیٰ نہیں دیں گے :
ساگارا کریاواسم تاہم سری لنکا کے رکن پارلیمنٹ ساگارا کریاواسم نے کہا کہ حکومت نہیں گرے گی۔ مہندا راجا پاکسے کی حکومت زندہ رہے گی۔ پارٹی کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے۔ صدر راجہ پاکسے کو بھی مستعفی ہونے کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ کے بعد ساگارا کریاواسم نے کہا کہ ہمارے لئے زرمبادلہ ایک مسئلہ ہے۔ ہم مل کر اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔ مہندا راجا پاکسے استعفیٰ نہیں دیں گے۔
سری لنکا نے بھارت کی تعریف کی:
سری لنکا کے ارکان پارلیمنٹ اور وہاں کی حکومت نے کھل کر بھارتی حکومت کی تعریف کی ہے۔ صدر راجہ پاکسے نے آل پارٹی میٹنگ کی۔ اس ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ساگارا کریاواسم نے کہا کہ ہندستان ہمارا پڑوسی ملک ہے۔ اس نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے۔ اس برے وقت میں بھی ہندستان ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ آج ہم اس کے محتاج ہیں۔
مہنگائی ساتویں آسمان پر، معیشت تباہ:
واضح رہے کہ سری لنکا کی معاشی حالت مکمل طور پر گر چکی ہے۔ باورچی خانے کی اہم ترین اشیا کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ عوام کو ایک کیلو چاول کے لئے 480 روپئے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ چنے کی قیمت 600 روپئے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، اس لئے انہیں ایک کیلو مونگ پھلی کے لئے 900 روپئے ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔
سری لنکا کے سبھی وزراءمستعفی ہو گئے:
سری لنکا کے معاشی بحران کے پیش نظر حکومت کی پوری کابینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا سے کرفیو ہٹا لیا گیا ہے تاہم وہاں اب بھی ایمرجنسی نافذ ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں