تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 13 جون، 2022

” بنگالی ہندوﺅں کی اردو خدمات“کے عنوان پر قومی سیمینار کاانعقاد

” بنگالی ہندوﺅں کی اردو خدمات“کے عنوان پر قومی سیمینار کاانعقاد
 ” بنگالی ہندوﺅں کی اردو خدمات“کے عنوان پر قومی سیمینار کاانعقاد


 ” بنگالی ہندوﺅں کی اردو خدمات“کے عنوان پر قومی سیمینار کاانعقاد

    نیوزٹوڈے اردو:شعبہ اردو چوپڑا کملا پال اسمرتی مہا ودیالیہ اتردیناج پور کے زیر اہتمام اور مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے مالی تعاون سے یک روزہ قومی سمینار بعنوان ” بنگالی ہندوں کی اردو خدمات“ سمینار ہال چوپڑا کملا پال اسمرتی مہاودیالیہ میں منعقد ہوا۔

” بنگالی ہندوﺅں کی اردو خدمات“کے عنوان پر قومی سیمینار کاانعقاد
 ” بنگالی ہندوﺅں کی اردو خدمات“کے عنوان پر قومی سیمینار کاانعقاد


    

    اس موقع پر ڈاکٹرکفیل احمد نسیم، سینٹرل یونیورسیٹی ساوتھ بہار،گیا،بہار،ڈاکٹردرخشاں زریں ، ایسوسی ایٹ پروفیسراردو عالیہ یونیورسیٹی، کلکتہ،مغربی بنگال،ڈاکٹر انور حسین(ایرج)،صدر شعبہ اردو ڈی ایس کالج، کٹہیار، بہار، ڈاکٹرشفقت کمال،صدر شعبہ اردو،ٹی ڈی،بی کالج،رانی گنج،مغربی بنگال،ڈاکٹر محمد شہنواز عالم،اسلام پور کالج، اتردیناج پور، مغربی بنگال،ماسٹرعبد الواحد مخلص، اسلام پور ہائی اسکول، اتردیناج پور، مغربی بنگال،ہارون رشید،اسسٹنٹ پروفیسر،دلکولہ کالج،اتر دیناج پور،ڈاکٹر محبوب عالم،اسلام پور کالج، اتردیناج پور، مغربی بنگال،ڈاکٹر ابو وقاص،اسلام پور کالج، اتردیناج پور، مغربی بنگال،ڈاکٹرارشاد شفق،ٹی ڈی، بی کالج، رانی گنج، مغربی بنگال،قیصر عالم،اسلام پور کالج، اتردیناج پور، مغربی بنگال،آصف پرویزریسرچ اسکالر،عالیہ یونیورسیٹی،کولکتہ، مغربی بنگال،زہرہ بانوریسرچ اسکالر،عالیہ یونیورسیٹی،کولکتہ، مغربی بنگال،محمد التمش خالدریسرچ اسکالر، عالیہ یونیورسیٹی،کولکتہ، مغربی بنگال،محمد شاہ رضا ریسرچ اسکالر، عالیہ یونیورسیٹی،کولکتہ، مغربی بنگال،افتخار الحق ریسرچ اسکالر،سومی پروین ریسرچ اسکالر ٹی ڈی بی کالج، مغربی بنگال اور متعدد بنگالی پروفیسرس نے شرکت کی۔

” بنگالی ہندوﺅں کی اردو خدمات“کے عنوان پر قومی سیمینار کاانعقاد
 ” بنگالی ہندوﺅں کی اردو خدمات“کے عنوان پر قومی سیمینار کاانعقاد



    افتاحی تقریب میں محمد علیم الدین شاہ صدر شعبہ اردو چوپڑا کالج نے مقامی و بیرونی تمامی مہمانان،منتظمین،اساتذہ،مقررین، مقالہ نگاروں اور سامعین کا خیر مقدم کرتے ہوئے سمینار کے موضوع ” بنگالی ہندوں کی اردو خدمات“ پر روشنی ڈالتے ہوبتایا کہ خالص ہندوستانی زبان اردو ،گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے اور اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں بلا امتیاز و تفریق ہندستان کے کم و بیش تمام مذہب و ملت کے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔





     ساتھ ہی انہوں نے اس سمینار کے انعقاد کے مقاصد واضح کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس موضوع کا انتخاب محض خانہ پُری کے لئے نہیں کیا بلکہ اس کہ پس پردہ ان کے ذہن میں بنگالی ہندوں کی اردو زبان و ادب میں کی گئی خدمات کا تاریخی، سماجی اور لسانی جائزہ لینا ہے، تاکہ ان شعرا ءو ادبا ءکی مکمل تاریخ منطر عام پر آسکے۔

     اس ضمن نے انہوں نے متعدد ہندو شعرا ءو ادبا ءجن میں نہال چند لاہوری، بینی نارئن جہاں ، تارنی چرن متر، للو لال جی کوی، لالہ کاشی راج کھتری، جودت ہردئے رام، راجہ راج کرشن دیب بہادر، راجہ اپورب کشن بہادر،کالی کشن بہادر، جنم جئے متر ارمان، اور شانتی رنجن بھٹا چاریہ کے ادبی کارناموں کا مختصر ذکرکیا۔ اس کے بعد باضابطہ یکے بعد دیگرے مقالہ نگاروں نے ڈاکٹرکفیل احمد نسیم، سینٹرل یونیورسیٹی ساوتھ بہار،گیا،بہا ر اور ڈاکٹردرخشاں زریں ، ایسوسی ایٹ پروفیسراردو عالیہ یونیورسیٹی کی صدارت میں پیش کرنا شروع کیا ۔ اس نوعیت قومی سیمینار چوپڑہ کالج میں پہلی بار انعقاد کیاگیا جس میں کالج کے طلبہ وطالبات اور دیگر اردوداں حضرات نے غیر معمولی دلچسپی دکھائی۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad