تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 13 جون، 2022

گستاخ رسول نپور شرما ونوین کمار جندل کے خلاف تنظیم اصلاح المسلمین چوپڑہ کی طرف سے احتجاجی ریلی

    نیوزٹوڈے اردو:اسلام پور محکمہ کے چوپڑہ کی دینی وسماجی تنظیم فلاح المسلمین کی طرف سے علمائے کرام اور عوام اہلسنت نے مل کر چوپڑہ فٹ بال میدان سے گستاخان رسول نپور شرما اورنوین کمار جندل کے خلاف بڑی تعداد میں احتجاجی ریلی نکالی۔

    یہ ریلی تستا موڑ،بی ڈی او آفس اور چوپڑہ بازار ہوتے ہوئے چوپڑہ تھانہ پہنچی جہاں تھانہ کے آئی سی ہیمنت شرما کے پاس گستاخ رسول نپور شرما اورنوین کمار جندل کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا گیا ۔

    اس ایف آئی آر کے ذریعہ حکومت ہند سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جلد از جلد گرفتار کر کے ہندستان میں امن و امان اور بھائی چارہ کو بحال کریں۔

     اس موقع پر جلوس کی رہنمائی کے لئے خصوصی طورپر مفتی محمد فیروز عالم مصباحی، تنظیم فلاح المسلمین کے صدر قاری عطاءالرحمن، سکریٹری مولانا مشیرالدین ،مولانا اختر، مولانا شاہد، مولانا عالمگیر، مولانا حسین، مولانا تمیز، مولانا روح الامین ،قاری علیم الدین، مولانا شبیر، ناظم شیخ، خواجو محمد، ماسٹر شمشیر ، چھوٹے ودیگر علمائے کرام اور ذمہ داران موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad