تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 13 جون، 2022

کئی تنظیموں کی طرف سے مشترکہ طورپرکانکی میں نوپورشرما کے خلاف احتجاجی جلسہ ،تھانہ میں ایف آئی آر درج

    نیوزٹوڈے اردو:گستاخ رسول ﷺ نوپورشرما اور نوین کمار جندال کے خلاف ملک وبیرون ملک میں مسلمانوں کی طرف سے احتجاج اورایف آئی آر درج کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی کے پیش نظر اسلام پور محکمہ کے کانکی منورہ میں ایک احتجاجی جلسے کا اہتمام کیاگیا۔ یہ احتجاجی جلسہ یوتھ موومنٹ ویلفیئرسوسائٹی گوالپوکھر،گوالپوکھر کی آوازآرگنائزیشن اور مولانا آزاد ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے مشترکہ طورپر انعقاد کیاگیاجس میں مذکورہ تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ مقامی علمائے کرام،ائمہ حضرات اور کافی تعدادمیں عام لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاجی جلسہ کے بعد تھانہ میں گستاخ نوپورشرما کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرایاگیا۔

کئی تنظیموں کی طرف سے مشترکہ طورپرکانکی میں نوپورشرما کے خلاف احتجاجی جلسہ ،تھانہ میںایف آئی آر درج
 کئی تنظیموں کی طرف سے مشترکہ طورپرکانکی میں نوپورشرما کے خلاف احتجاجی جلسہ ،تھانہ میںایف آئی آر درج 

    اس دوران احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منظر محسن نے کہاکہ ہادئی عالم ﷺ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت ہے ،جو بھی اس جرم کا ارتکاب کرے اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما اور نوین کمار جندال نے بڑی حماقت دکھائی ہے اور حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرکے ہندستانی مسلمان سمیت دنیا کے عربوں مسلمانوں کی دل آزارزی کے سبب بنے ہیں،اس لئے انہیں گرفتار کرکے سخت سزادی جائے۔پارٹی سے انہیں برخاست کرنا ناکافی ہے اور اس سے مسلمان سخت نار اض ہےں۔

    مفتی منظر محسن نے کہاکہ ایسے لوگوںکی ناپاک حرکتوںکی وجہ سے عالمی سطح پر ہندستان کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔دوسرے کئی ممالک نے ہندستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے جوہمارے لئے باعث عار ہے،اس لئے مرکز پرقابض بی جے پی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پورے مک سے معافی مانگےں کیونکہ اس کے قومی ترجمان کی وجہ سے ملک کو عامی طورپر شرمند ہ ہونا پڑا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad