تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 15 جون، 2022

نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف ایس ڈی او کی معرفت وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ کو میمورینڈم

نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف ایس ڈی او کی معرفت وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ کو میمورینڈم
 نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف ایس ڈی او کی معرفت وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ کو میمورینڈم    

 نوپور شرما اور نوین جندل کے خلاف ایس ڈی او کی معرفت وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ کو میمورینڈم

    نیوزٹوڈے اردو:سلی گوڑی کی سماجی تنظیم انجمن خدمت خلق نے سلی گوڑی محکمہ کے ایس ڈی او کے ذریعہ نوپور شرما اور نوین جندل کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ کو میمورینڈم پیش کیا۔ انجمن خدمت خلق نے آج ایس ڈی او آفس میں میمورینڈم جمع کرایا۔ 

    حال ہی میں نوپور شرما نے پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں متنازعہ تبصرہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے اسلام کے پیروکار مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان دونوں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس لئے نوپورشرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ میمورینڈم دیاگیا۔

     انجمن خدمت خلق کے سکریٹری فیروزاحمد خان نے بتایاکہ آج ہم لوگوں نے انجمن خدمت خلق کی طرف سے گستاخ رسول نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف پرامن احتجاج کیااور ملک کے وزیر اعظم اور صدرجمہوریہ کو سلی گوڑی کے ایس ڈی او کی معرفت میمورینڈم پیش کیا۔

    انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ گستاخ رسول ﷺ معاملے میں مداخلت کرکے نوپورشرما اور نوین جندل کو فوری طورپر گرفتارکیاجائے ،کیونکہ یہ نہایت ہی افسوس کی بات ہے کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی کے بعد پورے ملک ودنیا میں مظاہرے واحتجاج ہونے کے باوجود حکومت ہند بالکل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ملک کے امن وامان اور مسلمانوں کے جذبات کا خیال کرتے ہوئے اس پر فوراکارروائی کی جائے ۔

    اس موقع پر انجمن خدمت خلق کے صدر الحاج الیاس اشرفی،سکریٹری فیروز احمد خان،نائب صدرسعید خان،اسسٹنٹ سکریٹری اختر حسین،شمس العالم، خزانچی راشدرضا ،محبوب عالم کے علاوہ ممبران میں الحاج محمد عزیز،غلام حسنین خان اشرفی،عنایت اللہ انصاری،امانت علی،محمد امیتاز (انتھونی)بدرالدین خان،مابودمہلدار،مختار قریشی،سعیداحمد حسین،محمد شہادت اور محمد علیم الدین موجود تھے۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad