![]() |
| چاکولیہ کے ضمیرا کربلا میدان میں نماز استسقا کا اہتمام19جولائی کو |
چاکولیہ کے ضمیرا کربلا میدان میں نماز استسقا کا اہتمام19جولائی کو
نیوزٹوڈے ار دو:اس سال مغربی بنگال اور بہار کے چند اضلاع میں کئی ہفتوں سے بارش نہ ہونے اور تیز دھوپ پڑنے کی وجہ سے قحط جیسی صورت حال کا سامنا ہے۔ ہر طرف ہاہا کار مچی ہوئی ہے۔ بزرگان دین کا طریقہ رہا ہے ، ایسے حالات میں وہ نماز استسقا کا اہتمام کیا کرتے ہیں۔
اسلاف کے اسی طریقے پر عمل کرتے ہوئے جماعت رضاے مصطفٰی، شاخ اتر دیناج پور نے ضمیرا کربلا میدان میں نماز استسقا کا اہتمام کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ نماز بروز منگل، 19 ، جولائی کو دن کے ٹھیک 10 بجے ضمیرا کربلا میدان ، نزد گنڈال ہاٹ، تھانہ چکلیہ ، اتر دیناج پور میں ادا کی جائے گی اور امامت کے فرائض صوفی با صفا، استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مفتی غلام یاسین صاحب قبلہ (ناظم اعلی الجامعة النظامیہ، ملک پور) انجام دیں گے۔
اللہ سے رحمت والی بارش طلب کرنے کے لئے علما اور عوام الناس سے جماعت رضاے مصطفٰی نے شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے۔ شرکت کرنے والوں سے عریضہ ہے کہ پرانے لباس میں حاضر ہوں ، خشوع و خضوع کا مظاہرہ کریں!دعا میں روئیں ، گڑگڑائیں، گھر سے نکلنے سے قبل کچھ صدقہ دے دیا کریں! صدقہ اللہ کی رحمت پانے کا وسیلہ ہوتا ہے۔
برستا نہیں دیکھ کر ابر رحمت
بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں