تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 23 جولائی، 2022

پانچواں سالانہ عرس حضور عالی کے موقع پر تقریب حضور عالی کا انعقاد
 پانچواں سالانہ عرس حضور عالی کے موقع پر تقریب حضور عالی کا انعقاد

 پانچواں سالانہ عرس حضور عالی کے موقع پر تقریب حضور عالی کا انعقاد

    نیوزٹوڈے اردو:سراج الاولیا ،تاج الاصفیا حضرت علامہ الحاج سید شاہ نور علی المعروف حضور عالی علیہ الرحمة والرضوان کی پانچویں نوری برسی اس سال ملک کے طول وعرض میں منائی گئی ،بالخصوص خانقاہ عالیہ سمرقندیہ دربھنگہ میں نہایت تزک واحتشام کے ساتھ مذکورہ خانقاہ کے زیب سجادہ پیر طریقت حضرت علامہ الحاج سید شاہ شمس اللہ جان مصباحی المعروف بابوحضور کی قیادت وسرپرستی میں منعقد ہوئی ۔ 

خانقاہ عالیہ سمرقندیہ دربھنگہ میں  پانچواں سالانہ عرس حضور عالی  کا انعقاد
خانقاہ عالیہ سمرقندیہ دربھنگہ میں  پانچواں سالانہ عرس حضور عالی  کا انعقاد

اسی کے پیش نظراسلام پور تھانہ کے گنجریا بازار میں حضور عالی علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں فاتحہ و ایصال ثواب کے نذرانے پیش کرنے کے لئے ایک مختصر پروگرام انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کو ذیشان احمد (راجو)، حفیظ الدین نوری اور دیگر نوجوانوں کی طرف سے گنجریا بازار میں منعقد کیاگیاتھا۔

خانقاہ عالیہ سمرقندیہ دربھنگہ میں  پانچواں سالانہ عرس حضور عالی  کا انعقاد
 پانچواں سالانہ عرس حضور عالی کے موقع پر تقریب حضور عالی کا انعقاد

 اس موقع پر کثیر تعداد میں علما ، طلبہ اور عوام اہلسنت کی شرکت ہوئی۔بالخصوص مولانا صلاح الدین رضوی، جامعہ اہلسنت جوہر العلوم گنجریا کے سیکرٹری مولانا تنویر احمد مصباحی، مفتی امتیاز عالم رضوی ، حافظ و قاری محمد تجمل حسین نوری، مولانا پروفیسر شہباز عالم مصباحی، قاری شہریار عالم نوری ،مولانا طارق انور مدرس جامعہ اہلسنت، حافظ محمد وسیم اختر نوری حافظ محمد نبیل اختر نوری و دیگر علما،حفاظ اور خصوصاً جامعہ اہلسنت جوہر العلوم گنجریا کے طلبہ موجود تھے۔ 

محفل کا آغاز قرآن مجید سے کیا گیا اس کے بعد جامعہ کے طلبہ کرام نعت و منقبت کے گلدستے پیش کئے ۔آخر میں قاری تجمل حسین نوری سرکار حضور عالی رحمة اللہ علیہ کی شان میں منقبت کے خوبصورت اشعار سنائے، بعدہ مفتی امتیاز عالم مصباحی حضور عالی رحمة اللہ علیہ کی حیات و خدمات پر مختصر روشنی ڈالی ۔سلام و دعا کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad