![]() |
| غوث الوری مسجد اسلام پور میں عرس حضور عالی کا انعقاد |
غوث الوری مسجد اسلام پور میں عرس حضور عالی کا انعقاد
نیوزٹوڈے اردو:اسلام پور شہر کے شمس سٹی نزدعلی نرسنگ ہوم کی غوث الوری مسجد میں مولانا عمران عالم نوری کی صدارت میں عرس حضور عالی علیہ الرحمہ کا انعقاد کیاگیا ۔
اس موقع پر کئی شعرا ، علما اور دانشوران نے شرکت کی ۔با لخصوص مفتی محمدابرارعالم مصباحی بانی وناظم اعلی جامعہ نوریہ گلشن اسلام میلہ ماٹھ اسلام پور،مولانا عبدالرشید ،مولانا سمیع اللہ ثقافی ناظم اعلیٰ دارالعلوم شمس العلوم نوری جامع مسجد اسلام پور ، مولانا رستم علی ،مولانا امین اختر مصباحی ،مولانا مسیح الزمان،حافظ غلام مصطفی ،مولانا انور عالم ،حافظ تجمل حسین ودیگر علما وشعرا موجود تھے۔
مفتی محمدابرارعالم مصباحی ،مولاناسمیع اللہ ثقافی اور مولاناعمران عالم نوری نے اولیائے کرام بالخصوص حضور عالی کی سوانح پاک پر پرمغز خطابات کئے، بعدہ سلام ودعا اورتقسیم تبرکات پر پروگرام اختتام ہوا۔مولانا عمران عالم نوری نے بتایاکہ حضور عالی علیہ الرحمہ کی بارگاہ خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے ہم سبھی نے عرس حضور عالی کا اہتمام کیا۔
انہوں نے مزید بتایاکہ اس موقع پراسلامی بچیوں اور خواتین کوزیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے جامعہ نورالعلوم خاتون جنت نسواں غیر اقامتی ادارے کا بھی آغاز کیاگیا۔ مولاناعمران نوری نے بتایاکہ اسلام پور میں بچیوں کی دینی تعلیم کے لئے کوئی ادارہ نہیں ہے اس لئے اس خلاکو پرکرنے کے مقصد سے فی الحال ایک غیر اقامتی ادارہ علی نرسنگ ہوم اسلام پور سے عقب جانب جامعہ نورالعلوم خاتون جنت نسواں میری رہائش گاہ نوری دربارسے متصل آغازہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس ادارے میں تعلیم وتعلم کے ساتھ ساتھ امورخانہ داری،مہندی ڈیزائن،کشیدہ کاری اور ٹیلرنگ وغیرہ کاباضابطہ اہتمام ہے تاکہ بچیاں اس ادارے میں تعلیم حاصل کرے ساتھ ہی کچھ ہنر بھی سیکھ لے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں