تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 3 اگست، 2022

ممتابنرجی کے کابینہ میں اتردیناج کے ہیمت آباد سے ستیہ جیت برمن کوملاوزیر مملکت کا عہدہ

نیوزٹوڈے اردو:ریاستی کابینہ میںآج 9نئے وزرانے حلف لیاجس میں اتردیناج پور ضلع کے ہیمت آباد حلقہ سے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے ستیہ جیت برمن  Satyajit Barman نے بھی وزیر مملکت کے طورپر حلف لیا۔

    اس موقع پر اتردیناج پور ضلع ترنمول کانگریس کمیٹی کے لیڈران ،ممبران اور کارکنان میں جوش وخروش دیکھاگیا۔ حلف برداری کے بعد کلکتہ میں واقع ایم ایل اے ہاسٹل میںکابینہ وزیر غلام ربانی اور ضلع ترنمول کانگریس صدر کنہیالال اگروال نے نومنتخب وزیر مملکت ستیہ جیت برمن کوگلدستہ پیش کرکے مبارکباد پیش کیا ۔ساتھ ہی اس موقع پر کیک کاٹ کر جشن منایاگیا۔

    اس موقع پر چاکولیہ کے ایم ایل اے منہاج العارفین سمیت دیگر لیڈران موجود تھے۔ستیہ جیت برمن کو کابینہ میں شامل کئے جانے کے بعداتردیناج پور ضلع میں دووزیر ہوگئے ہیں۔گوالپوکھر حلقہ سے غلام ربانی پہلے سے ہی مدرسہ تعلیم ومحکمہ اقلیتی امور کے کابینہ وزیر ہیں۔ اس خبر کے بعد اتردیناج پور ضلع بالخصوص ہیمت آباد حلقہ کے لوگوںمیںکافی خوشی کاماحول ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad