تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 22 ستمبر، 2022

دارالعلوم امجدیہ قدم رسول کے طالب علم حافظ خورشید رضا نے ایک نشست میں مکمل قرآن مجید سنایا

دارالعلوم امجدیہ قدم رسول کے طالب علم حافظ خورشید رضا نے ایک نشست میں مکمل قرآن مجید سنایا
 دارالعلوم امجدیہ قدم رسول کے طالب علم حافظ خورشید رضا نے ایک نشست میں مکمل قرآن مجید سنایا


 دارالعلوم امجدیہ قدم رسول کے طالب علم حافظ خورشید رضا نے ایک نشست میں مکمل قرآن مجید سنایا

    نیوزٹوڈے اردو: دارالعلوم امجدیہ قدم رسول کھگڑا کشن گنج (بہار) کے ایک کمسن حافظ قرآن محمد خورشید رضا نے ایک ہی نشست میں مکمل قرآن مجید سنایا۔

     دارالعلوم امجدیہ قدم رسول کے اس طالب علم نے صرف 14 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ واضح رہے کہ انہوں نے بعد نماز فجر5 بجے قرآن پاک سنانا شروع کیا اور تقریباً بعد اذان عصر 04:05 منٹ میں مکمل کیا۔ یعنی کل گیارہ (11) گھنٹے میں مکمل کیا۔

    دارالعلوم امجدیہ قدم رسول کے تمام اساتذہ کرام اس نشست میں شرکت فرما کر موصوف کی حوصلہ افزائی کی اس نشست میں خصوصاً پہلا پارہ سے لے کر دسواں پارہ تک حافظ و قاری تنظیر رضا و حافظ و قاری مناظر عالم نے سننے کی سعادت حاصل کی اور گیارہواں پارہ سے لے کر بیسواں پارہ تک حافظ و قاری افضل حسین و حافظ و قاری محمد رضا اشرفی نے سننے کی سعادت حاصل کی جبکہ اکیسواں پارہ سے لے کر تیسواں پارہ تک دارالعلوم ھذا کے ناظم اعلیٰ حافظ و قاری محسن رضا تحسینی ، حافظ و قاری غلام احمد رضا، حافظ و قاری جاوید اقبال اور حافظ و قاری ایاز احمدنے سننے کی سعادت حاصل کی۔



    اس موقع پر تمام اساتذہ کرام نے موصوف کو سعادتِ دارین کی فوز و فلاح علمی و عملی ترقی کی نیک دعاو¿ں سے نوازا۔ ساتھ ہی موصوف کے استاد محترم حافظ و قاری غلام احمد رضا نے کہا کہ یہ طالب علم 3 سال کی قلیل مدت میں نورانی قاعدہ سے لے مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا

     آپ نے کہا یہ دولت سب کو حاصل نہیں ہوتا بلکہ اللہ تعالی جسے منتخب کر لے پھر آپ نے خوشی کا اظہار اور موصوف کے گارجین حضرات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر بچے دل جمیع کے ساتھ محنت کا جنون اپنے اوپر لاتے ہیں تو یقیناً کامیابی قدم چومے گی۔دارالعلوم ھذا کے ناظم اعلیٰ حضرت حافظ و قاری محسن رضا تحسینی نے اجتماعی دعا کے ذریعہ مجلس کا اختتام کیا۔

    اس موقع پر مولانا منظر نوازش ، ماسٹرعبدالسلام ، حافظ تجمل ، ماسٹر اصدق ، حافظ ناہد، حافظ شاہد، ماسٹر تنظیم اور ماسٹر شاہد کے علاوہ موصوف کے والد محترم و دیگر حضرات موجود تھے۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad