تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 14 نومبر، 2021

ترنمول کانگریس کی مزدور کانفرنس کا انعقاد

 ترنمول کانگریس کی مزدور کانفرنس کا انعقاد

ترنمول کانگریس کی مزدور کانفرنس کا انعقاد


نیوزٹوڈے اردو: سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 38 میں آج ترنمول کانگریس، ترنمول مہیلا کانگریس، یوتھ ترنمول اور ترنمول چھاترا پریشد کی طرف سے ایک مزدور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ لیبر کانفرنس میں سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے انتظامیہ بورڈ کے چیئرمین گوتم دیب اور پارٹی کے دیگرلیڈران اور کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر گوتم دیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترنمول کانگریس ایک کنبہ کی طرح ہے اوراس کنبہ کی ہیڈ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ہے ہم سبھی ایک خاندان کی طرح پارٹی کے لئے کام کررہے ہیں اورعوام کی خدمت کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اسی سوچ وفکر کولیکر پارٹی کی قیادت کررہی ہےں۔انہوںنے کہاکہ ہر کنبہ کے ممبران کے درمیان ہلکی پھلکی نوک جھوک ہوتی رہتی ہے لیکن جب کوئی غیر کنبہ پر انگشت نمائی کرتاہے توسبھی متحدہوکر اسے دندان شکن جواب دیتے ہیں یہی صورتحال ترنمول کانگریس کابھی ہے کیونکہ مغربی بنگال امن وشانتی کا گہوارہ ہے اور یہاں کی پر امن فضاکو مکدر کرنے کے لئے بی جے پی پوری طرح کوشش کررہی ہے ،اس لئے ضروری ہے ترنمول کانگریس کے سبھی لیڈران متحدہوکر بی جے پی کی سبھی مذموم کوششوں کو نام کرے ۔انہوںنے کہاکہ بنگال کے مذہبی یکجہتی اور بھائی چارے کا ترنمول کاتحفظ نگریس سے ہی ممکن ہے کیونکہ سبھی جانتے ہیں جہاں جہاںبی جے پی کی حکومت ہے بالخصوص مرکزکی بی جے پی حکومت نے کس طرح ملک میںمذہبی پھیلانے کا کام کیا ہے۔انہوں نے سبھی سے اپیل کی ہے کہ متحدہوکر پارٹی کے لئے کام کریں ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad