تازہ ترین

Post Top Ad

اتوار، 14 نومبر، 2021

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ڈی وائی ایف آئی کااحتجاج

 پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ڈی وائی ایف آئی کااحتجاج

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ڈی وائی ایف آئی کااحتجاج

 پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ڈی وائی ایف آئی کااحتجاج




نیوزٹوڈے اردو:آج صبح ڈی وائی ایف آئی ڈاب گرام ساو¿تھ لوکل کمیٹی نے مقامی اسی گھر موڑ پر پٹرول، ڈیزل اور کھانا پکانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران ڈی وائی ایف آئی کے ممبران اور حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ڈی وائی ایف آئی کے ذمہ داران نے کہا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ لوگوں کو 100 روپئے سے زائد قیمت میں پٹرول خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ایندھن کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور جیسے جیسے ایندھن کے اخراجات بڑھتے ہیں ، اسی طرح بنیادی ضروریات کی قیمتوںمیں بھی اضافہ ہورہاہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی کافی پریشانی کا شکار ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت اس کے لئے پوری طرح ذمہ دار ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہونے کا الزام عائد کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad