دارجلنگ کے ستپال رائے بھی ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق،سپتال جنرل بپن راوت کے ذاتی محافظ کے طورپر تعینات تھے
| دارجلنگ کے ستپال رائے بھی ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق،سپتال جنرل بپن راوت کے ذاتی محافظ کے طورپر تعینات تھے |
نیوزٹوڈے اردو: ہندستانی فضائیہ کا ایک Mi-17V5 ہیلی کاپٹر گزشتہ بدھ کے روز تمل ناڈو کے کنور میں گر کر تباہ ہو گیاتھا جس میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت کچھ دیگر اعلیٰ افسران ہلاک ہو گئے تھے۔ ان کی موت سے پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ یہ دکھ ملک کے ساتھ ساتھ دارجلنگ میں بھی زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر حادثہ میں دارجلنگ کے لعل اور بپن راوت کے اپنے محافظ ستپال رائے کی بھی موت ہوگئی۔ جن کا گھر دارجلنگ کے تکڑا بستی علاقے میں ہے۔ ان کا بیٹا بکل رائے بھی فوج میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس وقت وہ دہلی میں کام کر رہے ہیں۔ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کمانڈ سی ڈی ایس بپن راوت کے ساتھ گورکھا رائفلز کے ستپال رائے بھی تھے۔ اس حادثے میں وہ بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رات کو جیسے ہی یہ خبر ان کے گھر پہنچی گھر والے رونے لگے۔ پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔ جانکاری کے مطابق دارجلنگ کے لعل ستپال رائے بپن راوت کے ذاتی محافظ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یہ خبر ملتے ہی دارجلنگ کے ایم پی راجو بشت نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورکھا ستپال رائے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ملک کی خدمت میں انہوں نے قائدانہ کردار ادا کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں