تقریب ایصال ثواب اور ”فتاویٰ رضویہ کا اصلاحی پہلو“ کتاب کا رسم اجرا
بموقع چہلم حضرت مولانا محمد مسلم شاہد عالم مظہری پورنوی علیہ الرحمہ
| تقریب ایصال ثواب اور ”فتاویٰ رضویہ کا اصلاحی پہلو“ کتاب کا رسم اجرا |
نیوزٹوڈے اردو:جنتا ہاٹ آسجہ بائسی پورنیہ بہار علاقہ کے دلکولہ بنگال میں حضرت مظہری علیہ الرحمہ کے ایصال ثواب کے لئے چہلم کی محفل منعقد ہوئی۔قرآن خوانی کلمہ خوانی علمائے کرام کی تقاریر اور نعت و منقبت خوانی صلاة وسلام اور قل خوانی کے بعد ضیافت کا اہتمام کیا گیا ۔بائسی اور گرد ونواح کے کثیر علما ودانشوران نے شرکت کی۔ مولانا حسنین رضا نعیمی دارالعلوم تنظیم المسلمین بائسی،مفتی صابررضامصباحی ڈگروا، مفتی فضیل یٰسینی رشیدی مصباحی چمنی بازار شریف کی بالترتیب خطابات ہوئیں اور مولانا نعیم رشیدی ہریپوری ،قاری ناصر رضا ممبئی ،مولانا غلام نبی خوشتر وغیرہم نے نعت و منقبت کے گلدستے پیش کئے۔
یہ بھی پڑھیں:ردقادنیت پرحجۃ الاسلام کی معرکۃ الارا کتاب ’’الصارم الربانی‘‘ ایک مطالبہ
ان کے بعد مفتی مبشررضا ازہر مصباحی صاحب کی کتاب فتاویٰ رضویہ کا اصلاحی پہلو! کا رسم اجرا عمل میں آیا۔علمائے کرام مفتیان عظام نے مفتی صاحب کی اس کاوش پر مبارک باد اور اپنی مسرتوں کا اظہار کیا۔مفتی صاحب قبلہ زید مجدہ نے اپنے پھوپھا حضرت مظہری صاحب کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی کتاب کا ثواب ان کی نذرکیا۔ اپنے گہرے درد وکرب کا اظہار کرتے ہوئے مفتی صابررضامحب القادری سورجاپور اتردیناجپور نے مختصر گفتگو کی۔ان کے بعد معروف شاعر مولانا عسجد رضا مصباحی صاحبزادہ حضرت مظہری صاحب نے مجموعی طور پر تمام آئے ہوئے علمائے کرام اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور مفتی زبیر عالم صدیقی پورنیہ بہار کو دعوت خطاب دیا۔حضرت مفتی زبیر نے مختصر ناصحانہ خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو اعمال صالحہ اور فکر آخرت کی تلقین کی۔ ان کی گفتگو کے بعد مفتی فضیل یٰسینی کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا ۔
واضح رہے کہ مولانا مسلم شاہد مظہری شارح بخاری حضرت مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ کے خاص شاگرد حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ کے مرید اور ضلع پورنیہ کے کبار علما میں سے تھے۔پاکیزہ طبیعت عمدہ خیالات کے حامل دینی ملی درد رکھنے والے اور درس وتدریس خطابت وامامت دعوت وتبلیغ کے عظیم سپاہی تھے۔یقیناً ان کا انتقال ملت اسلامیہ کا ایک بڑا نقصان ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جنازہ میں ہزاروں کی تعدادمیں عوام وخواص نے شرکت کی اور محفل چہلم میں سینکڑوں علما، دانشوران اور عوام نے شرکت کرکے اپنی محبتوں کا خراج پیش کیا ۔
شریک محفل علمائے کرام میںمفتی زبیر عالم صدیقی پورنیہ، مفتی مبشر ازہر مصباحی جنتا آسجہ ، مفتی فضیل احمد یٰسینی چمنی بازار ،مولانا خواجہ آصف مصباحی سنگھیا،مولانا تنویر ارشد مصباحی تارا باڑی ، مفتی صابررضامصباحی ڈگروا ، مولانا صبغة اللہ رشیدی چمنی بازار،مولانا شاکر اصغر موبیہ، مولانا اسماعیل ہریپوری ،مولانا تبریزرضا افقر جنتا آسجہ، مولانا سعید الرحمن قادری آسجہ، مولانا حسنین رضا تنظیم المسلمین بائسی ، مولانا قاری مشتاق جیلانی کھوٹیہ بائسی، مولانا مبارک حسین کھپرہ، مولانا حسن رضا مصباحی دلکولہ داماد حضرت مرحوم، مولانا مجیب الر حمن سملباڑی، قاری ابوالحسن تنظیم المسلمین بائسی شہزادہ فقیہ النفس ،مولانا احمر رضوی پچھلا،مولانا مسعود مصباحی بھاٹول بنگال،مولانا ریحان رضا بائسی، مولانا اول رضا پنڈالے، قاری نیاز تنظیم المسلمین بائسی، مولانا مخدوم رضا بانس باڑی ،مولانا نعیم رشیدی ہریپوری،مولانا غلام نبی خوشتر پنڈالے ،مولانا احرار رضا، قاری ناصر رضا ممبئی،قاری صادق سملباڑی ،قاری مناظر حسین وغیرہ موجودتھے۔ اس تقریب کے انتظام وانصرام میں حضرت مظہری صاحب کے جملہ صاحبزادگان مولانا عسجد رضا مصباحی،جناب محمد رضا ،حافظ محمد اعظم رضا،جملہ خویش واقارب کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں