| مسجد کے لاﺅڈ اسپیکر کے ذریعہ ٹرین حادثے میں زخمی شخص کی خبر اس کے اہل خانہ کو دی گئی |
مسجد کے لاﺅڈ اسپیکر کے ذریعہ ٹرین حادثے میں زخمی شخص کی خبر اس کے اہل خانہ کو دی گئی
نیوزٹوڈے اردو:مسجد اورمسجدکے لاﺅڈ اسپیکروںپر اکثر فرقہ پرست عناصرنے سوال کھڑے کئے ہیں۔ان فرقہ پرستوںکو مسجدوں کے لاﺅڈ اسپیکروںسے بہت پریشانی ہوتی ہے لیکن یہی لاﺅڈ اسپیکراذان کی صدائیں لوگوں کی سماعت تک پہنچانے کے علاوہ اور بھی بہت سارے کام آتے ہیں۔وہ کام جو مرکزی وزیر ریلوے نے اپنے طورپر مستحکم ذرائع سے نہیں کرسکے اس کو مسجد کی لاﺅڈ اسپیکر نے کردکھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
جلپائی گوڑی ٹرین حادثہ میں 9 لوگوں کی موت، 40 سے زائد سے زخمی
دراصل حال ہی میں جلپائی گوڑی کے میناگوڑی دوموہانی کے درمیان پیش آئے دردناک ٹرین حادثہ میں آسام کے دھاﺅلاعلاقے کے رہنے والے محفوظ علی بھی زخمی ہوگئے تھے۔محفوظ علی کو جلپائی گوڑی کے سوپر اسپیشلٹی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ۔
محفوظ علی کے پاس کوئی موبائل نمبر نہ ہونے کی وجہ سے ان کے زخمی ہونے کی اطلاع ان کے گھروالوں کو دینے میں کافی پریشانی ہورہی تھی ۔یہاںتک کہ وزیر ریلوے اشنونی ویشنو خود آگے آئے اور محکمہ ڈاک سے رابطہ کیا اور پوسٹ آفس کے اہلکاروں کے ذریعہ ان کے گھر اطلاع دینے کی کوشش کی لیکن ان کی کوشش ناکام ہو گئی۔گزشتہ کل جمعہ کوپورے ملک ودنیا کے ساتھ ساتھ آسام میں بھی جمعہ کی نماز کی تیاریاں جاری تھیں ۔
اس درمیان دھاﺅلاعلاقے کی مسجد کمیٹی کووہاں کے مقامی ڈاکیہ نے پورے معاملے سے آگاہ کیا اور مسجد کے لاﺅڈاسپیکر کے ذریعہ اعلان کرنے کو کہااوراس کے بعد محفوظ علی کے زخمی ہونے کی خبر ان کے گھر والوں تک پہنچائی جاسکی۔ ریلوے نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔اطلاع ملتے ہی شفیقول کے بڑے بھائی مفید الاسلام آج جلپائی گوڑی سوپر اسپیشلٹی اسپتال پہنچے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں