| نم آنکھوں کے ساتھ مفتی حسن منظر قدیری علیہ الرحمہ سپرد خاک،نماز جنازہ میں ہزاروں کا ہجوم |
نماز جنازہ میں ہزاروں علما،حفاظ،شاگردوںاور عقیدت مندوں نے کی شرکت
نیوزٹوڈے اردو: سیمانچل بہار بنگال کی عبقری شخصیت حضرت ادیب شہیر کنزالدقائق علامہ ومولانا مفتی حسن منظر قدیری علیہ الرحمہ گانگی، جنتا کنہیاباڑی سابق مدرس ومفتی دارالعلوم محی الاسلام بجرڈیہ ہزاروں شاگردوں و عقیدت مندوں ومفتیان وعلما ئے کرام کی نم آنکھوں سے ان کی آخری آرامگاہ کے سپرد خاک کئے گئے۔نماز جنازہ ٹھیک 10 بجکر پچاس منٹ پر ادا کی گئی۔
| مفتی حسن منظر قدیری علیہ الرحمہ کی نماز جنازہ کا منظر ،ہزاروں کاہجوم |
یہ بھی پڑھیں:مفتی منظر حسن قدیری کا انتقال ملت اسلامیہ کے لئے بڑا خسارہ
نمازجنازہ کی امامت کا فریضہ بقیہ السلف حضرت مفتی محمدطاھر حسین اشرفی قبلہ نے انجام دیا نیز جنازہ سے قبل مفتی محمدعارف حسین قبلہ و علامہ مجاہدالاسلام مصباحی سبرامپور نے حضورمفتی علیہ الرحمہ کی سوانح پر قدرے بیان کیا ۔وہیں پر قبرانور میں سر اقدس کی جانب اتارنے کے لئے محمدصابررضامصباحی مدرس دارالعلوم محی الاسلام بجرڈیہ بائسی کاانتخاب ہوا ۔
| مفتی حسن منظر قدیری علیہ الرحمہ کی نماز جنازہ کا منظر ،ہزاروں کاہجوم |
ماشاءاللہ اس جنازے کی بڑی خصوصیت یہ رہی کہ سیمانچل کے تقریبا سبھی مفتیان کرام وعلمائے عظام وائمہ وحفاظ نے شرکت کی ۔بالخصوص مفتی مطیع الرحمن مضطر،مولانا علیم الدین نوری نور پاڑہ، مفتی عابد حسین رضوی ٹھاکرگنج ، مفتی محمدزبیرعالم صدیقی قبلہ عربی کالج پورنیہ،شاگرد خاص علامہ شاکراصغرنوری سیملباڑی بائسی، علامہ مجیب الرحمن نوری سیملباڑی، مولانا غلام جیلانی پانکی، شاعراسلام علامہ عسجدرضا مصباحی ، مفتی فضیل احمد یسینی مصباحی ،صبغة اللہ مصباحی ،علامہ محمدمسعود عالم حرم پور، حافظ نیازاحمد رضوی تنظیم المسلمین بائسی ، مولانا عمران مصباحی سبرامپور ،مولاناشاہ نور مصباحی شیشہ باڑی،علامہ نوشاد رضا پرنسپل دارالعلوم صمدیہ مھوبا یوپی ،مفتی محمدصابررضا محب القادری کشنگنجوی سورجاپور، مولانا سرفراز تحسینی، مولانا حسنین رضا بائسی ،مفتی ریاض القادری امجدی، مفتی غلام مدنی اشرفی ،مولانا کمال اختر بنگال وغیرھم ہزاروں علما بالخصوص بجرڈیہ، فقیرٹولی، کبیہ و موبیہ آسجہ،جنتا وچنکی،تارا باڑی، سیملباڑی، پنڈالے، بڑا رھوا، چوپڑہ ، گڑیال، بانسباڑی، پانیصدرہ بائسی، پچھلا ،محمد پور، وغیرہا کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اللہ رب العزت اپنے حبیب پاک کے صدقے حضورعلامہ و مفتی علیہ الرحمہ کی مغفرت فرماکر روزجمعہ کے وصال کی فضیلت جنت الفردوس میں اعلی مقام اور ان کے درجات کو بلندسے بلند تر اورپسماندگان کو صبر جمیل واجر عظیم عطافرمائے (آمین)۔


مفتی حسن منظر رحمہ اللہ کس نسبت سے قدیری لکھتے تھے۔ یہ لفظ قدیری کس شخصیت یا سلسلے کی طرف اشارہ ہے۔ برائے کرم وضاحت کریں
جواب دیںحذف کریں