![]() |
| ٹرک کی ٹکر سے حالت رزوہ میں خاتون کی دردناک موت |
ٹرک کی ٹکر سے حالت رزوہ میں خاتون کی دردناک موت
نیوزٹوڈے اردو:ٹرک کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ملی اطلاع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام منگیس بی بی (35سال) تھا۔ ان کا گھرمالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانہ کے تلسی ہٹا گرام پنچایت کے راڈیال گاوں میں ہے۔
یہ دردناک حادثہ آج صبح تقریباً 5 بجے چنچلگامی 71 نیشنل ہائی وے کے بائی پاس روڈ پر واقع رڈیال گاوں میں پیش آیا۔ مرنے والی خاتون کے شوہر محمد صاحب علی نے بتایا کہ اس کی بیوی حالت روزہ میں سامان لانے کے لئے گھر کے قریب کھڑی تھی کہ اسی دوران گندم سے لدا ٹرک ہریش چندر پور جا رہا تھا اور اس ٹرک نے خاتون کو بے قابو ہو کر ٹکر مار دی جس سے ٹرک الٹ گیا اور اس پر جا گرا،جس کی وجہ سے اس کی بیوی موقع پر ہی موت ہو گئی۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں