تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 1 جون، 2022

ہند ۔ بنگلہ دیش کے درمیان متھالی ایکسپریس نے سفرکاکیاآغاز

ہند ۔ بنگلہ دیش کے درمیان متھالی ایکسپریس نے سفرکاکیاآغاز
 ہند ۔ بنگلہ دیش کے درمیان متھالی ایکسپریس نے سفرکاکیاآغاز

 ہند ۔ بنگلہ دیش کے درمیان متھالی ایکسپریس نے سفرکاکیاآغاز

 دونوں ممالک کے وزیر ریلوے نے ریلوے آڈیٹوریم سے ہری جھنڈی دکھائی، ،پہلے دن 18 مسافر پہلی بار بنگلہ دیش کے لئے ہوئے روانہ

 نیوزٹوڈے اردو: شمالی بنگال اور بنگلہ دیش کے شہریوں کے لئے جس کا بہت انتظار تھا، متھالی ایکسپریس نے بالآخر آج سے اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔ متھالی ایکسپریس آج این جے پی ریلوے اسٹیشن سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے لئے روانہ ہوئی۔

     ہندستانی وزیر ریلوے اشونی ویشنواور بنگلہ دیش کے وزیر ریلوے نور الاسلام نے وزارت ریلوے کے میٹنگ ہال سے متھالی ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ دوسری طرف جلپائی گوڑی کے ایم پی جینت رائے، سلی گوڑی کے ایم ایل اے شنکر گھوش اور ریلوے کے دیگر افسران نے این جے پی اسٹیشن پر ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ میتری ایکسپریس اور بندھن ایکسپریس کے بعد میتھالی ایکسپریس ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسری براہ راست ٹرین سروس ہے۔ یہ ٹرین ہفتے میں دو بار این جے پی ریلوے اسٹیشن سے ڈھاکہ اور ڈھاکہ سے این جے پی ریلوے اسٹیشن چلے گی۔ تاہم بنگلہ دیش میں وزیرریلوے نے ہندستان سے درخواست کی کہ وہ ہفتے میں پانچ دن ٹرین چلانے کے انتظامات کرے۔ جلپائی گوڑی کے ایم پی نے بنگلہ دیش کی اس درخواست کو سراہا ہے۔

     آج پہلے دن 18 مسافر اس ٹرین سے بنگلہ دیش روانہ ہوئے۔ ان میں سے کچھ بنگلہ دیش سے علاج کے لئے آئے تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس ٹرین کے شروع ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ جہاں اس ٹرین کے شروع ہونے سے دونوں ممالک کے شہریوں کو امید ہے کہ شمالی بنگال کے سیاحت اور طبی شعبے میں وسعت آئے گی۔ اس موقع پر ایم پی جینت رائے نے کہا کہ پہلے دن جب ٹرین میں 18 مسافر سفر کر رہے ہیں۔ مستقبل میں بہت سے مسافر ٹرین میں سفر کریں گے۔

     اس دوران ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان متھالی ایکسپریس کے افتتاح کے لئے آج این جے پی اسٹیشن پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ تمام دستاویزات اور مواد کی جانچ پڑتال کے بعد ہی مسافروں کو ٹرین میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی۔ ٹرین میں مسافروں کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ریلوے نے کہا کہ آر پی ایف اور بی ایس ایف کے جوانوں کے ساتھ ٹرین کو پوری حفاظت کے ساتھ این جے پی اسٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ اسے ہندستانی سرحد کے بعد بنگلہ دیش کے سکیورٹی افسران کے حوالے کیا جائے گا۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad