تازہ ترین

Post Top Ad

جمعرات، 23 دسمبر، 2021

شمسیہ ہائی مدرسہ سلی گوڑی کے احاطے میں ویکسی نیشن کیمپ

 شمسیہ ہائی مدرسہ سلی گوڑی کے احاطے میں ویکسی نیشن کیمپ

شمسیہ ہائی مدرسہ سلی گوڑی کے احاطے میں ویکسی نیشن کیمپ
 شمسیہ ہائی مدرسہ سلی گوڑی کے احاطے میں ویکسی نیشن کیمپ

نیوزٹوڈے اردو:انجمن خدمت خلق سلی گوڑی کے زیر اہتمام اور سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے شمسیہ ہائی مدرسہ کے احاطے میں کووڈ ویکسین کا پہلا اور دوسرا ڈوز دینے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیاگیا،جس میںکل 333لوگوںکو ویکسین دی گئی۔ اس دوران لوگوںکے درمیان ماسک تقسیم کیاگیاساتھ ہی لوگوں کو کورونا وائرس کے نئے وئےرنٹ سے ہوشیار رہنے اور وقت پرجلد ہی کوروناویکسین لینے کی اپیل کی گئی ۔ ساتھ ہی کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کامشورہ دیاگیا ۔

شمسیہ ہائی مدرسہ سلی گوڑی کے احاطے میں ویکسی نیشن کیمپ
 شمسیہ ہائی مدرسہ سلی گوڑی کے احاطے میں ویکسی نیشن کیمپ

انجمن خدمت خلق کے سکریٹری فیروز احمد خان نے بتایاکہ گزشتہ 25ستمبر کو بھی انجمن خدمت خلق کی جانب سے ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیاگیاتھا،ان دونوںکیمپوں میں تقریبا 600لوگوں کو ویکسین دی گئی۔ انہوںنے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کورونا ویکسین لینا بہت ضروری ہے،اس لئے سبھی اپنی اپنی باری پر ضرور ویکسین لیں۔پروگرام میں انجمن خدمت خلق کے سکریٹری فیروز احمد خان کے علاوہ نائب صدر الحاج سعید خان، نائب سکریٹری شمس العالم، خزانجی راشدرضاومحبوب عالم،ممبران میں امانت علی، عنایت اللہ انصاری، امیتاز علی انتھونی، علی اکبر شیخ، محمود مہلدار،غلام حسنین خان اشرفی، محمد باب الدین، کلیم اختراور عمر رضوی کے علاوہ جامع مسجد کے صدر محمد خالد حسین (مالو)،مسجد مقدس قریشی محلہ کے سکریٹری محمد مختار قریشی، سید احمد حسین اور آدرش نگر مدرسہ کے علیم الدین وغیرہ موجود تھے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad